Inquilab Logo

پاکستان میں تقریباً ۱۰؍ملین افراد غربت کے خطرے سے دوچار: ورلڈ بینک

Updated: April 04, 2024, 2:32 PM IST | Islamabad

عالمی بینک نے خبردار کیا کہ پاکستان میں تقریباً ۱۰؍ ملین افراد غربت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ ملک میں بے روزگاری، اجرت میں ناکافی اضافہ، ناقص منصوبہ بندی اور کمزور معاشی پالیسی کے سبب غریبی کے بڑھنے کا امکان ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

عالمی بینک نے اپنی۲؍ سالہ رپورٹ میں پاکستان کی سنگین معاشی تصویر کشی کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ نقد کی کمی کے شکار ملک میں ۱۰؍ملین سے زائد افراد غربت کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ واشنگٹن میں قائم قرض دہندہ کے اعداد و شمار میں سست شرح نمو، افراط زرمیں اضافہ ، موجودہ مالی سال میں معاشی خسارہ وغیرہ کا ذکر کیا گیا ہے۔
 ورلڈ بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ آؤٹ لک کی ۲؍ سالہ رپورٹ میں سنگین معاشی تصویر پیش کی گئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک تقریباً تمام بڑے معاشی اہداف کو کھونے کے در پےہے۔
بین الاقوامی قرض دہندہ نے کہا کہ ملک کے اپنے بنیادی بجٹ کے ہدف سے کم ہونے کی توقع ہے، جس کے سبب ملک مسلسل تین سال تک خسارے میں رہے گا ۔

رپورٹ کے مرکزی مصنف سید مرتضیٰ مظفری نے کہا کہ بورڈ پر مبنی ابھی تک نوزائیدہ اقتصادی بحالی کے باوجو د غربت کے خاتمے کی کوششیں ناکافی ہیں۔ معاشی نمو کے۸ء۱؍فیصد پر رک جانے کا امکان ہےجبکہ تقریباً ۹۸؍ملین کے ساتھ غربت کی شرح کو ۴۰؍فیصد پر برقرار رکھاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ڈبلیو سی کے امدادی کارکنان کی ہلاکتوں کا معاملہ، رشی سونک کا نتین یاہو سے تفتیش کا مطالبہ
ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی پہلے ہی غربت سے نبرد آزما ہیں۔ زرعی پیداوار میں اضافے سے غریبوں اور کمزوروں کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے لیکن یہ فوائد مسلسل بلند افراط زر اور دیگر شعبوں جیسے کہ تعمیرات، تجارت اور نقل و حمل،جو بہت سے غریبوں کو ملازمت دیتے ہیں، اجرت میں  محدود اضافے سے حاصل نہیں ہوں گے۔
انہوںنے کہا کہ اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران جب مہنگائی ۳۰؍فیصد سے زیادہ تھی، یومیہ مزدوروں کی اجرت میں معمولی شرائط میں صرف ۵؍فیصد اضافہ ہوا۔ ورلڈ بینک نے خبردار کیا کہ رہائش کی لاگت، نقل و حمل کے بڑھتے اخراجات کے ساتھ، ممکنہ طور پر اسکول ترک کرنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ اور طبی علاج میں تاخیر خاص طور پر خاندانوں کیلئے بد ترین بحران کا باعث بن سکتی ہے۔
خیبرپختونخواں، سندھ اور بلوچستان کے ۴۳؍ دیہی اضلاع میں، جن میں سے اکثر۲۰۲۲ءکے سیلاب سے متاثر ہوئے تھے، اس مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں شدید غذائی عدم تحفظ کا پھیلاؤ ۲۹؍فیصد سے بڑھ کر۳۲؍ فیصد ہونے کا امکان ہے۔ 
عالمی بینک نے کہاکہ ’’کمزور ترقی، مزدوروں کی کم حقیقی آمدنی، اور مسلسل بلند افراط زر کی وجہ سے درمیانی مدت میں غربت میں کمی میں رکاوٹ ہے۔‘‘
 پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کے ساتھ خاطر خواہ ترقی کی غیر موجودگی میں دائمی افراط زر سماجی عدم اطمینان کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے منفی فلاحی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
عالمی بینک نے مزید کہا ہے کہ ’’کچھ بحالی کے باوجود، پاکستان کی معیشت کم غیر ملکی ذخائر اور بلند افراط زر کے ساتھ دباؤ کا شکار ہے۔ پالیسی کی غیر یقینی صورتحال بدستور بلند ہے اور معاشی سرگرمیاں دب گئی ہیں جو سخت مالیاتی اور مالیاتی پالیسی اور درآمدی کنٹرول کی عکاسی کرتی ہیں ۔‘‘
اگلے مالی سال کیلئے بھی عالمی بینک نے مہنگائی کی شرح ۱۵؍فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔
ملکی توانائی کی قیمتوں میںتوسیع کے سبب مالی سال ۲۰۲۴ء میں افراط زر۲۶؍ فیصد تک بلند رہنے کا امکان ہے جس میں غریب اور کمزور گھرانوں کیلئے کم بچت اور کم حقیقی آمدنی ہے۔
عالمی بینک نے کہا کہ زیادہ سود کی ادائیگی کے نتیجے میں اس مالی سال میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے ۸؍فیصد یا ۵ء۸ ٹریلین روپے تک بڑھنے کا امکان ہے جو کہ ۵ء۶؍فیصد کے سرکاری ہدف سے کہیں زیادہ ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خسارہ صرف درمیانی مدت میں بتدریج کم ہو گا کیونکہ سود کی ادائیگیوں میں کمی آتی ہے اور مالی استحکام کے اقدامات ہوتے ہیں۔
۴۰۰؍ارب روپے کے بنیادی بجٹ سرپلس کے آئی ایم ایف کے ہدف کے مقابلے میں، ورلڈ بینک نے کہا کہ اس مالی سال میں جی ڈی پی کا بنیادی خسار۱ء۰ فیصد رہے گا۔ اس نے اگلے ۲؍ مالی سال کیلئے  بھی خسارے کا اندازہ لگایا ہے۔
جون ۲۰۲۴ءکو ختم ہونے والے رواں مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی شرح نمو صرف۸ء۱ فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ سرکاری ہدف۵ء۳؍فیصد ہے۔ واضح رہے کہ اگلے مالی سال کیلئے عالمی بینک نے معاشی ترقی کی شرح صرف۳ء۲؍ فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے جو کہ آبادی میں اضافے کی شرح ۶ء۲؍ فیصد سے بھی کم ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK