Inquilab Logo

پہلوان نارکو ٹیسٹ کیلئے تیار، برج بھوشن کو بھی چیلنج

Updated: May 23, 2023, 9:46 AM IST | new Delhi

ساتھ ہی بی جےپی لیڈر کے بھی ٹیسٹ اوراس کے لائیو نشریہ کی شرط رکھی

Vinesh Phogat has accepted the challenge.
ونیش پھوگاٹ نے چیلنج قبول کیاہے۔

 پہلوانوں کے ساتھ دست درازی اور جنسی ہراسانی   کے معاملے میں  انصاف کیلئے گزشتہ ایک ماہ جنتر منتر پر دھرنا دینے پر مجبور پہلوانوں میں  شامل ونیش پھوگاٹ نے  رسلنگ فیڈریشن کے سابق سربراہ اور بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ  برج بھوشن شرن سنگھ کے  نارکوٹیسٹ کے چیلنج کو قبول کرلیاہے۔
  یاد رہے کہ برج بھوشن نے چیلنج کیاتھا کہ وہ اپنے اوپر عائد الزامات  کے تعلق سے اپنا نارکو ٹیسٹ کروانے کو تیار ہیں بشرطیکہ ونیش پھوگاٹ بھی اس کیلئے تیار ہوں۔ پیر کو ونیش پھوگاٹ نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے شرط رکھی کہ نارکو ٹیسٹ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہواور اسے براہ راست نشر کیا جائے۔  جنتر منتر پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پھوگاٹ نے آگے بڑھ کر مزید کہا کہ وہ ہی نہیں  بلکہ  برج بھوشن کے خلاف ایف آئی آر در ج کرانے والی ساتوں پہلوان نارکو ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں۔ ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ ’’انہوں نے مجھے اور بجرنگ پونیا کو چیلنج کیا ہے مگر یہ ساتوں پہلوان بھی ٹیسٹ کیلئے تیار ہیں۔اس  کو براہ راست نشر کیا جانا چاہئے تاکہ پورے ملک کو معلوم ہو کہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسی زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے برج بھوشن کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت سے تحفظ مل رہاہےا ور اگر وہ جیل نہیں گئے تو پولیس اور اس کی جانچ کو متاثر کریں گے۔ انہوں نے اپنے احتجاج کو عالمی سطح پر لے جانے کی بات بھی دہرائی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK