Inquilab Logo

ناندیڑ : شاہین باغ کیخلاف غلط خبریں پھیلائے جانے پربرہمی

Updated: February 24, 2020, 1:24 PM IST | Z.A.Khan | Nanded

احتجاجی دھرنا ۳۸؍ویں دن میں داخل ،کچھ اشتعال انگیز چینل پُرامن مظاہرہ کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف

شاہین باغ میں احتجاج جاری ہے۔ تصویر:آئی این این
شاہین باغ میں احتجاج جاری ہے۔ تصویر:آئی این این

 ناندیڑ : شہریت ترمیمی قانون،این آرسی اور این پی آر کیخلاف ناندیڑ میں کل جماعتی تحریک کی جانب سے شروع کیا گیا  احتجاجی  دھرنا اتوار کو ۳۸ ویں دن میں  داخل  ہوگیا۔روزانہ سیکڑوںکی تعداد میں مردو خواتین اس دھرنے میں شریک ہورہی ہیں۔ناندیڑ کے شاہین باغ میں خواتین کا جوش و خروش دیکھنے کے قابل ہے ۔روزانہ تپتی اور چلچلاتی دھوپ میں بھی خواتین اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ کثیر تعداد میں شریک ہورہی ہیں۔روزانہ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران یہاں پہنچ کراپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ۔
 مردوخواتین کے علاوہ طلبہ بھی احتجاجی دھرنے میں برابر شریک ہورہے ہیںاور تقریریں،نظمیں اور گیت پیش کررہے ہیں۔ دوسری طرف قومی سطح کے چند اشتعال انگیزٹی وی چینلوں کی جانب سے تعصبانہ ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پُرامن اور دستوری طریقے سے جاری احتجاج کو بد نام کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور لگاتار جھوٹی افواہیں پھیلارہے ہیں۔اسکے ذریعے ناندیڑ کے شاہین باغ کو ختم کرنے ناکام کوششیں کی جارہی ہے ۔ اس بارے میں کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے کہا کہ ایسے فرقہ پرست ذہنیت رکھنے والے چینلوں کو ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے بارے میں کتنی بھی غلط باتیں پھیلائیں ، ہم دستور کے دائرے میں رہ کر اس وقت تک یہ احتجاج جاری رکھیں گےجب تک حکومت یہ قانون واپس نہیںلیتی  ۔الیکٹرانک میڈیا کے چند چینلز مسلسل ناندیڑ کے شاہین باغ   کےکوریج کے بہانے الٹی سیدھی باتیںپھیلا رہے ہیں ۔ہم ایسے چینلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
 ذمہ داران نے بتایا کہ جس دن سے ناندیڑ کا شاہین باغ احتجاج شروع ہوا ہے اس وقت سے پولیس کے اعلیٰ افسران مسلسل اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ابھی تک ان کی جانب سے کسی بھی قسم کی شکایت دستیا ب نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK