Inquilab Logo

روس کے ساتھ امن اور قیدیوں کی رہائی کیلئے زیلنسکی سعودی پہنچے

Updated: February 29, 2024, 9:46 AM IST | Riyadh

شہزادہ محمد بن سلمان نےثالث کا کردار نبھانے کیلئے آمادگی ظاہر کی، ایک دن قبل روسی حکام سے ملاقات کرچکے ہیں

Vladimir Zelensky with Prince Mohammed bin Salman.
ولادیمیر زیلنسکی شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ۔

روس کے ساتھ امن اور   جنگی قیدیوں کی رہائی کیلئے  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی منگل کو سعودی عرب پہنچ گئے۔ یہاں  انہوں  نے  ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جو روس اور یوکرین   کے درمیان جنگ ختم کرنے کیلئے  ثالث کے طور پر ذمہ داری نبھانے کو تیار ہیں۔ ایک روز قبل ہی روسی پارلیمنٹ کے  ایوان زیریں ’ڈوما‘ کے چیئرمین نے سعودی عرب کا دورہ کیاتھا اور محمد بن سلمان  نے ان سے طویل بات چیت کی تھی۔ 
  زیلنسکی کا یہ سعودی عرب کا  دورہ ایسے وقت میں  ہورہاہے جب  یوکرین کی فوجیں مشرقی یوکرین میں دھیرے دھیرے پسپائی پر مجبور ہورہی ہیں۔  روسی پیش رفت کی وجہ اس کی فوجی تعداد اور اسلحہ کی فراہمی ہے۔ دوسری طرف یوکرین اپنے مغربی اتحادیوں کی جانب سے مزید امداد کا انتظار کر رہا ہے۔ منگل کو ہی یوکرین کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ  مزید ۲؍ دیہاتوں  پر روس نے قبضہ کرلیا ہے اور یوکرین کی فوجوں کو پسپا ہونا پڑا۔ 
 واضح رہے کہ تیل سپلائی کرنے والے ’’اوپیک  +‘‘گروپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے  سعودی عرب اور روس  کے  درمیان قریبی تعلقات ہیں جنہیں ریاض  برقراررکھنے کیلئے پرعزم ہے۔  اپنے دورہ کے تعلق سے زیلنسکی نے ایکس پوسٹ  میں کہا ہے کہ’’امن فارمولہ‘‘  جس کا مقصد جنگ کا خاتمہ ہے، پر پیش رفت کیلئے  ’’یوکرین سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر بھروسہ کرتاہے۔  یوکرین جنگ کو گزشتہ دنوں ۲؍ سال مکمل ہوگئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK