Inquilab Logo

ایوان نمائندگان میں یوکرین کیلئے دفاعی امدادی پیکیج کی منظوری

Updated: April 22, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Washington

یو کرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی حمایت کو ’اہم‘ قرار دیا ہے۔ کہا کہ یہ امداد ہزاروں جانیں بچائے گی۔

This missile was fired from Russia towards Ukraine. Photo: AP/PTI
روس سے یوکرین کی طر ف یہ میزائل داغا گیا۔ تصویر : اے پی / پی ٹی آئی

امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان نے بالآخر’ روس کی جارحیت ‘سے نمٹنے میں مدد کیلئے یوکرین کو اربوں ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ 
  کانگریس میں طویل عرصے سے اس کی مخالفت ہو رہی تھی اور اس۶۱؍ بلین ڈالر کے پیکیج کو حاصل کرنے کیلئے دو طرفہ معاہدے کی ضرورت تھی۔ ریپبلکن نے کہا کہ پیکیج کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کیلئے مختص کیا جائے گا۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی حمایت کو ’اہم‘ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد جنگ کے پھیلاؤ کو روکے گی اور ہزاروں جانیں بچائے گی لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ امداد کب پہنچے گی؟ پیکیج اب سینیٹ میں جائے گا اور وہاں سے پاس ہونے کے بعد منظوری کیلئے صدر جو بائیڈن کے پاس جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فلسطینی صحافیوں کا وہائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی اسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ کا بائیکاٹ کرنے پر زور

ہتھیاروں اور گولہ بارود کے نظام کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ یوکرین کو۹؍ بلین ڈالر سے زیادہ کی اقتصادی امداد’قابل معافی قرضوں‘ کی شکل میں بھی ملے گی جنہیں واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یادرہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے فروری۲۰۲۲ء میں یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں طرف کے ہزاروں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں   ایک بڑی تعداد فوجیوں کی ہے۔ اس دوران لاکھوں یوکرینی اپنے گھر بار چھوڑنے پر بھی مجبور ہو چکے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK