• Wed, 02 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

Carlos Alcaraz

یو ایس اوپن میں واپسی کرتے ہوئے الکاراز نے سفیولین کو آسانی سے ہرایا

اے ٹی پی رینکنگ میں تیسرے نمبر کے کھلاڑی کارلوس الکاراز نے کلائی کی چوٹ کی وجہ سے چار مہینے کے وقفے کے بعد سنگلز میں واپسی کرتے ہوئے نیویارک میں پیر کی دوپہر رومن سفیولین کو۴۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا دیا۔ الکاراز، جنہوں نے گزشتہ ہفتے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز میں سیرینا ولیمز کے ساتھ کھیل کر کمپیٹیٹو واپسی کی تھی، نے اپنے ٹائٹل دفاع کا آغاز شاندار انداز میں کیا۔

September 01, 2026, 4:19 PM IST

یو ایس اوپن ڈرا: الکاراز اور جوکووچ ایک ہی نصف میں، سیمی فائنل میں ٹکر کا امکان

سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ۲۰۲۶ء کے مینز سنگلز ڈرا نے ٹینس شائقین میں زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔ دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز اور۲۴؍ مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن نوواک جوکووچ کو ڈرا کے ایک ہی نصف میں رکھا گیا ہے۔ اگر دونوں کھلاڑی اپنے اپنے میچ جیتتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچتے ہیں تو دونوں کا ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہونا ممکن ہے۔

August 28, 2026, 8:32 PM IST

جوڈار چوتھے راؤنڈ میں؛ الکاراز اور شیلٹن کی برابری کی

سنسناٹی اوپن میں اپنی شروعات خراب ہونے کے بعد، رافیل جوڈار نے پیر کی دوپہر کو اپنا بہترین کھیل پھر سے دکھایا۔ ۱۹؍ سالہ اسپینیارڈ نے الیجینڈرو ٹیبیلو کو ۱۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر اور اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے کے دوران کئی شاندار ونرز لگائے-

August 18, 2026, 6:18 PM IST

الکاراز نے سنسناٹی اوپن سے نام واپس لیا

اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے امریکی اوپن میں اپنے خطاب کے دفاع کے لیے مکمل فٹنیس حاصل کرنے کی غرض سے سنسناٹی اوپن ۲۰۲۶ء سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا کہ سات گرینڈ سلیم سنگلز خطابات جیتنے والے الکاراز اس بار اپنے اے ٹی پی ماسٹرز۱۰۰۰؍ خطاب کا دفاع نہیں کر سکیں گے۔

August 05, 2026, 10:07 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK