EPAPER
فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسیی یو این آر ڈبلیو اے کے ہیڈ فلپ لازارینی نے کہا کہ اسرائیل نے جب سے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں حملے شروع کئے ہیں تب سے وہاں ۸؍ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر افراد نے وسطی علاقوں میں رہائش اختیار کی ہے اور متعدد افراد نے خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لی ہے۔
May 19, 2024, 2:40 PM IST
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بے قصور فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں مزید۸۳؍ فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جبکہ ۱۰۵؍ شہری شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں پہنچے ہیں۔
May 19, 2024, 11:00 AM IST
بلجیم کی یونیورسٹی آف گینٹ نے تین اسرائیلی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوشن سے تعلقات منقطع کر لئے ہیں اور کہا ہے کہ ان کی پالیسی یونیورسٹی کی ہیومن رائٹس پالیسی سے میل نہیں کھاتی۔ یونیورسٹی کی تحقیقات نے ایم آئی جی اے ایل اور وولکانی سینٹر کے اسرائیلی وزارتوں کے ساتھ وابستگی اور ہولون انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں مالی مدد فراہم کرنے کے بارے میں خدشات کو اجاگر کیا۔
May 18, 2024, 8:51 PM IST
چلی کے دی پونٹیفیکل کیتھولک یونیورسٹی اسٹوڈنٹ فیڈریشن (ایف ای یو سی) اور تنظیم ان سولیڈیرٹی ود فلسطین (او ایس پی یو سی) نے چلی کے صدر گیبرئیل بورک کو خط لکھا ہے اور مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کیلئےاقدامات اور فیصلہ کریں۔ طلبہ نے کہا کہ چلی اسرائیل کےخلاف عالمی عدالت میں جنوبی افریقہ کے ذریعے دائرکردہ مقدمے کا مکمل تعاون کرے۔
May 18, 2024, 4:53 PM IST