EPAPER
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی ہندوستان کی یومِ جمہوریہ پریڈ۲۰۲۶ء کے لیے موسیقی ترتیب دیں گے۔ وہ ایس ایس راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘ کے مشہور گیت ’’ناٹو ناٹو‘‘ کے لیے خاص طور پر جانے جاتے ہیں۔
January 19, 2026, 9:11 PM IST
فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ ٹیزر جاری: مرونال ٹھاکر اور سدھانت چترویدی کی آنے والی فلم ’’دو دیوانے شہر میں‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری شاندار نظر آ رہی ہے۔ یہ فلم محبت کے مہینے میں ریلیز ہونے والی ہے۔
January 19, 2026, 8:58 PM IST
اے آر رحمان تنازع: اپنے مذہبی امتیازی بیان کی وجہ سے اے آر رحمان کو شدید تنقید کا سامنا ہے تاہم، تنقید کے دوران بھی بالی ووڈ کے اداکار پریش راول نے رحمان کا ساتھ دیا ہے لیکن، انہیں رحمان سے ہمدردی کی قیمت بھی چکانی پڑی اور صارفین نے پریش کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
January 19, 2026, 7:56 PM IST
اے آر رحمان آج کل مسلسل حیران کن بیانات دے رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ہندی سنیما پر مذہب کی بنیاد پر امتیاز کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔ اب اس موسیقار نے خود آسکر جیتنے کے بارے میں بڑی بات کہہ دی ہے۔
January 19, 2026, 5:55 PM IST
