• Thu, 19 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

dulquer salmaan

ٹائم ۱۰۰؍ نیکسٹ انڈیا ۲۰۲۶ء: ۱۳؍ مسلم شخصیات عالمی فہرست میں شامل

معروف عالمی جریدے ’’ٹائم‘‘ نے پہلی مرتبہ ہندوستان کی ۱۰۰؍ ابھرتی ہوئی بااثر شخصیات پر مشتمل ’’ٹائم ۱۰۰ نیکسٹ انڈیا ۲۰۲۶ء‘‘ کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں صحافت، فلم، کھیل، موسیقی، طب اور سماجی خدمات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ۱۳؍ مسلم شخصیات زید مسرور خان، ثانیہ ایم کیو، علی فضل، ثانیہ مرزا، ذوالقر سلمان، آرین خان، عاصم ستار، شیخ صلاح الدین، اقصیٰ شیخ، پروین شیخ، حسین شہزاد، شاہین ملک اور فہیم عبداللہ کو جگہ ملی ہے۔ فہرست میں عالیہ بھٹ، پائل کپاڈیا اور دلجیت دوسانجھ سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔

November 19, 2026, 4:31 PM IST

فلم ’’کالکی ۲‘‘ سے متعلق نئی خبریں، ذوالقر سلمان کے ساتھ جے ڈی چکرورتی کی آمد

فلم ’’کالکی ۲‘‘ کی شوٹنگ سے متعلق نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امیتابھ بچن نے اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئے اور کمل ہاسن کے ساتھ ۴۰ سال بعد اسکرین شیئر کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب، اطلاعات کے مطابق ذوالقر سلمان اور جے ڈی چکرورتی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ پربھاس جلد شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔ ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سائنس فکشن فلم شائقین میں پہلے ہی خاصی دلچسپی پیدا کر چکی ہے۔

March 22, 2026, 8:19 PM IST

’’لوکاہ چیپٹر ۲‘‘ کی تیاری شروع، کلیانی پریہ درشن کی واپسی

ملیالم سپر ہیرو فلم ’’لوکاہ چیپٹر وَن: چندرا‘‘ کی زبردست کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ اداکارہ کلیانی پریہ درشن نے تصدیق کی ہے کہ وہ مرکزی کردار دوبارہ ادا کریں گی اور شوٹنگ ستمبر ۲۰۲۶ء میں شروع ہونے کی امید ہے۔

February 19, 2026, 3:34 PM IST

ذوالقرسلمان اور پرتھوی راج سوکمارن کی رہائش گاہوں پر چھاپے

غیر قانونی طور پر درآمد شدہ پریمیم گاڑیوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔ بھوٹان سے ۱۰۰؍ سے زیادہ پریمیم گاڑیوں کی مبینہ غیرقانونی درآمد کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر کیرالا میں نامور اداکاروں اور صنعت کاروں سمیت دولت مند افراد کی رہائش گاہوں اور احاطے پر چھاپے مارے گئے۔

September 23, 2025, 7:12 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK