• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ذوالقرسلمان اور پرتھوی راج سوکمارن کی رہائش گاہوں پر چھاپے

Updated: September 23, 2025, 7:43 PM IST | Mumbai

غیر قانونی طور پر درآمد شدہ پریمیم گاڑیوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے پر کارروائی کی گئی۔ بھوٹان سے ۱۰۰؍ سے زیادہ پریمیم گاڑیوں کی مبینہ غیرقانونی درآمد کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر کیرالا میں نامور اداکاروں اور صنعت کاروں سمیت دولت مند افراد کی رہائش گاہوں اور احاطے پر چھاپے مارے گئے۔

Salman And Sukumar.photo:INN
ذوالقرسلمان اور پرتھوی راج سوکمارن۔ تصویر:آئی این این

کسٹمز پریوینٹیو برانچ نے منگل  کو بھوٹان سے۱۰۰؍ سے زائد پریمیم گاڑیوں کی مبینہ غیر قانونی درآمد کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر کیرالا میں اعلیٰ مالیت والے افراد کی رہائش گاہوں اور احاطے پر چھاپے مارے جن میں ممتاز اداکار اور صنعت کار بھی شامل ہیں۔آپریشن کا کوڈ نام نم خور رکھا گیا ہے، جس کا مطلب بھوٹانی میں `گاڑی  ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ڈان ۳: ارجن داس رنویر سنگھ کے مقابل ویلن کا کردار ادا کریں گے

کسٹمز ڈپارٹمنٹ بھوٹان سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر درآمد کی گئی سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کا سراغ لگا رہا ہے۔ اس کے بعد ایجنسی نے ریاست گیر چھاپے مارے، جو۳۰؍ مقامات پر کئے جا رہے ہیں، بشمول کوچی، ترواننت پورم، کوزی کوڈ، ملاپورم، کٹی پورم، اور تھریسور۔کسٹم حکام نے کوچی میں اداکار ذوالقر سلمان اور پرتھوی راج سوکمارن کے گھروں کی تلاشی لی ہے۔
کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ ’’ہندوستانی قانون استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندی لگاتا ہے۔ ہم نے غیر قانونی درآمدات میں۱۰؍ سے۱۵؍ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کی ٹرانسپورٹ ویب سائٹ اور ہماری ویب سائٹ پر جعلی معلومات شامل ہیں۔‘‘ان میں سے کوئی بھی گاڑی ہندوستان میں تیار نہیں کی گئی۔ شبہ ہے کہ نئی گاڑیاں بھوٹان کے راستے استعمال شدہ گاڑیوں کے طور پر غیر قانونی طور پر درآمد کی گئی تھیں۔ غیر قانونی طور پر درآمد کی جانے والی گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام گاڑیوں کے مالکان کو تعزیری کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK