EPAPER
نیپال سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ۱۳۸۵؍ ہو چکی ہے، جبکہ ۵۱۳۰؍ افراد اب بھی لاپتہ ہیں ، اس سیلاب سے تباہ شدہ نیپال کی تعمیر نو کا تخمینہ ۴؍ اعشاریہ ۷۸؍ بلین ڈالر لگایا گیا ہے، جبکہ راحت اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
September 11, 2026, 9:26 PM IST
سوئزرلینڈ میں گلیشیئرز کو پگھلنے سے بچانے کیلئے محققین نے بھیڑوں کی اون سے برف ڈھانپنے کا منفرد تجربہ کیا ہے۔ ابتدائی نتائج میں اون کو مصنوعی چادروں جتنا مؤثر اور ماحول دوست متبادل قرار دیا گیا ہے۔
September 05, 2026, 5:06 PM IST
نیپال اور تبت کی سرحد پر گلیشیئر کے انہدام سے آنے والے تباہ کن سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم ۳۵۳؍ ہوگئی ہے، جبکہ نیپال اور تبت میں مجموعی طور پر تقریباً ۱۵۰۰؍ افراد لاپتہ ہیں۔ سیلاب نے گھر، سڑکیں، پل، بجلی کے منصوبے اور سرحدی تنصیبات بہا دیں۔ نیپال میں سیکڑوں غیر ملکی سیاح اور یاتری بھی لاپتہ افراد میں شامل ہیں۔ ہندوستان کے کم از کم ۱۳۳؍ شہریوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی طور پر زلزلے کو سیلاب کا ممکنہ سبب سمجھا گیا تھا، تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے بعد میں واضح کیا کہ ریکارڈ ہونے والی زلزلہ نما سرگرمی خود گلیشیئر اور چٹانوں کے انہدام سے پیدا ہوئی تھی۔ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
August 27, 2026, 2:37 PM IST
نیپال میں تباہ کن سیلاب کی ابتدائی وجہ سامنے آگئی ہے۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے (ISRO) کے نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (NRSC) کے سیٹیلائٹ تجزیے کے مطابق نیپال-تبت سرحد کے قریب ایک گلیشیئر کا تقریباً دو تہائی حصہ ٹوٹ کر نیچے آ گرا، جس کے بعد برف، چٹان اور ملبے نے دریا کا راستہ عارضی طور پر روک دیا۔ پانی کا اچانک اخراج بڑے سیلابی ریلے اور ملبے کے بہاؤ کا سبب بنا۔
August 27, 2026, 1:30 PM IST
