دلال بینک عملہ کے ساتھ مل کر کھاتہ کھلواتے تھے اور رقم میں سے معمولی حصہ طلبہ کو دیتے تھے، فرضی ناموں سے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بھی انکشافات جھارکھنڈ میں اقلیتی اطلبہ کی اسکالرشپ کے نام پر مچی لوٹ کا پردہ فاش ہونے کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جانچ کا حکم جاری کردیاہے۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے بی جےپی کی جانب سے ہیمنت سورین کی قیادت والی عظیم اتحاد حکومت کے کام کرنے کے طریقے کے سلسلے میں مسلسل اٹھائے جارہے سوالوں پر جوابی حملہ کرتے ہوئے حکومت کے پچھلے دس مہینے کے دوراقتدارمیں ریاست میں غریب،مزدور اور کسانوں کےلئے کورونا بحران کے باوجود کئے گئے ترقیاتی اور راحتی کاموں کی مکمل تفصیل پیش کی
جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرنے کے بعد جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے صدر ہیمنت سورین نے اتوار کو ریاست کے ۱۱؍ ویں وزیراعلیٰ کے طورپر حلف لے لیا۔۴۴؍ سالہ ہیمنت دوسری مرتبہ ریاست کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔
ریاست کے اسمبلی انتخابات میں جس طرح قبائلی اورمسلم طبقے کے درمیان رشتے قائم ہوئے ہیں، اگر اس سماجی بندھن کو مستحکم کرنے کی جانب قدم آگے بڑھایا جا تا رہا تو جھار کھنڈ میں ایک نیا سماجی معاشرہ بھی تشکیل ہو گا اور اس کے اثرات پڑوسی ریاستوں پر بھی پڑیں گے۔ اسلئے ضروری ہے کہ سماجی سطح پر اس طرح کی کوششوںکا ابھی سے آغاز ہوجائے۔