جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور مشہور قبائلی لیڈر شیبو سورین کا ۸۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں تین مرتبہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بننےکا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ وزیر اعظم نریندرمودی اور دیگر لیڈران نے ان کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 04, 2025, 3:47 PM IST | Ranchi
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور مشہور قبائلی لیڈر شیبو سورین کا ۸۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں تین مرتبہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بننےکا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ وزیر اعظم نریندرمودی اور دیگر لیڈران نے ان کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ اور مشہور قبائلی لیڈر شیبو سورین کا ۸۱؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ دہلی میں گردے کے مرض کیلئے ان کا اعلاج جاری تھا اور گزشتہ ماہ اسٹروک آنے کے بعد انہیں لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ ۴۰؍ سال سے زائد عرصے پر محیط اپنے سیاسی کریئر میں شیبو سورین نے جھارکھنڈ مکتی مورچا (جے ایم ایم) کی بنیاد رکھی تھی جس نے جھارکھنڈ کو قبایلیوں کی اکثریت والی ریاست بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔ شیبو سورین تین مرتبہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ بنے تھے۔
شیبو سورین کے بیٹے اور جھارکھنڈ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دی ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے محترم دشوم گرو ہمیں چھوڑکر چلے گئے اور اب کچھ بھی باقی نہیں رہا۔‘‘ انہوں نےاپنے والد کو ’’مونیکر‘‘ قرار دیاجسے سنتھالی میں ’’عظیم لیڈر‘‘ کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ سنتھالی ہندوستان کے سب سے بڑے قبائلی گروپ سنتھالی قبیلے کی زبان ہے۔
झारखंड के पूर्व मुख्यमंत्री शिबू सोरेन जी को भावभीनी श्रद्धांजलि अर्पित की। दुख की इस घड़ी में उनके परिजनों से मिलकर अपनी संवेदनाएं व्यक्त कीं। उनका पूरा जीवन जनजातीय समाज के कल्याण के लिए समर्पित रहा, जिसके लिए वे सदैव याद किए जाएंगे।@HemantSorenJMM @JMMKalpanaSoren pic.twitter.com/ts5X0C3EiM
— Narendra Modi (@narendramodi) August 4, 2025
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شیبو سورین کی موت پراظہارتعزیت کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے شیبو سورین کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ ایک ایسے لیڈر تھےجو عوام کے درمیان سے ابھرے اور جنہوں نے لوگوں کی خدمت میں خود کو وقف کر دیا۔‘‘ شیبو سورین ۱۹۴۴ء میں جھارکھنڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے جو اس وقت بہار کا حصہ تھا۔
یہ بھی پڑھئے: اہل غزہ کوروزانہ ۶۰۰؍ امدادی ٹرکوں کی ضرورت
شیبو سورین کا سیاسی کریئر
۱۹۷۳ء میں انہوں نے جھارکھنڈ مکتی مورچا (جے ایم ایم)کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد جھارکھنڈ کو وہاں کی قبائلی آبادی کیلئے بہار سے الگ کرنا تھا۔۲۰۰۰ء میں جارکھنڈ کو ریاست کا درجہ دے دیا گیا تھا اور سورین مقامی سیاست میں ایک متاثر کن شخصیت بن گئے تھے۔۲۰۰۴ء میں وہ کانگریس پارٹی کی کابینہ کے فیڈرل کول منسٹر بن گئے تھے لیکن کچھ ماہ بعد ایک قتل کے معاملے میں قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد پارٹی سے علاحدہ ہوگئے تھے۔۲۰۰۵ء میں رہا ہونے کے بعد وہ کابینہ واپس لوٹ گئے تھے۔ ۲۰۰۵ء میں انہوں نے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن ریاستی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہونے کے بعد صرف ۱۰؍ دنوں کے اندر ہی استعفیٰ دینا پڑا۔اس کے دوسرے سال وہ بطور کول منسٹر وفاقی حکومت کاحصہ بن گئے تھےلیکن۱۹۹۴ء میں اپنے ذاتی سیکریٹری ششی کانت جھا کےاغوااور قتل کے کیس میں قصوروار پائے جانے کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔۲۰۱۸ء میں انہیں ان تمام الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: جنگ میں شدت، یوکرین کےجوہری پلانٹ کے قریب دھماکے
سیاسی حلقوں نے شیبو سورین کی موت پر اظہار افسوس کیا
کانگریس کے لیڈر جے رام رمیش نے انہیں ایک ’’اہم شخصیت قرار دیا‘‘ جنہوں نے جھارکھنڈ کے قیام میں اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ وہ واقعی ایک لیجنڈ تھے اور سماجی اور معاشی انصاف کے تئیں ان کا جذبہ متاثر کن تھا۔‘‘
आदिवासी अस्मिता की बुलंद आवाज `दिशोम गुरुजी` शिबू सोरेन इस दुनिया में नहीं रहे।
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) August 4, 2025
वे तीन बार झारखंड के मुख्यमंत्री एवं सांसद भी रहे। ठीक 25 साल पहले जिस आंदोलन ने झारखंड को एक अलग राज्य का दर्जा दिलाया, वे उस झारखंड राज्य निर्माण आंदोलन की धुरी थे। वे सचमुच एक ऐसे महापुरुष थे…
سنجے راوت نے بھی شیبو سورین کی موت پر اظہار تعزیت کیا
یو بی ٹی شیوسینا کے لیڈر سنجے راوت نے شیبو سورین کی موت پر کہا کہ ’’جھارکھنڈ کے افراد کیلئے وہ کسی خدا سے کم نہیں تھے۔‘‘
संघर्षों के आदि हमारे साथी झारखंड के पूर्व मुख्यमंत्री दिशोम गुरु श्री शिबू सोरेन जी के निधन से मर्माहत हूँ।
— Lalu Prasad Yadav (@laluprasadrjd) August 4, 2025
उनके साथ सांझा संघर्षों की अनेक यादें जुड़ी है। सामाजिक न्याय और वंचित वर्गों के उत्थान में उनकी महत्ती भूमिका रही है।
समस्त राष्ट्रीय जनता दल परिवार दुख की इस घड़ी में…
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو، جنہوں نے جھارکھنڈ کو ریاست کا درجہ دینے کی مخالفت کی تھی لیکن بعد میں سورین کے اتحادی بن کر ابھرے تھے، نے کہاکہ ’’موت انتہائی غم کا معاملہ ہے۔‘‘ انہوں نے شیبو سورین کو عظیم لیڈرقرار دیا جنہوںنے ریاست میں قبائلی اور دلتوں کے حقوق کیلئے لڑائی لڑی تھی۔