EPAPER
غزہ میں اسرائیلی جنگ اور فلسطینی و لبنانی علاقوں پر قبضے سے متعلق رپورٹنگ کے خلاف فلسطین حامی مظاہرین نے نیویارک میں ’دی نیویارک ٹائمز‘ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اخبار پر ادارتی کوریج میں جانب داری برتنے کا الزام لگاتے ہوئے نعرے لگائے اور اس کی رپورٹنگ پر سوال اٹھائے۔
October 21, 2026, 9:28 PM IST
ممدانی کے ذریعے جاری کردہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ء کے حملوں کے بعد حکام نے گراؤنڈ زیرو کے ارد گرد ہوا کے معیار اور حفاظت کے بارے میں عوام کو گمراہ کیا۔ ان کا یہ اقدام حملوں کی ۲۵ ویں برسی سے چند روز قبل سامنے آیا ہے۔ سٹی ہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممدانی نے کہا کہ ”لوگ اس لئے بیمار ہوئے کیونکہ ان لیڈران نے، جن پر وہ بھروسہ کرتے تھے، جھوٹ بولا اور انہیں بتایا کہ وہ زہریلی ہوا میں سانس لینے کیلئے محفوظ ہیں۔“
September 09, 2026, 7:19 PM IST
نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پارک کے قریب ظہران ممدانی کے ہم شکلوں کے مقابلے میں ۹؍ افراد نے ۱۰۰؍ ڈالر کے انعام کے لیے حصہ لیا۔ امیدواروں نے نیویارک کے میئر سے مشابہ حلیہ اپنایا، جن میں سوٹ، ٹائی، ڈاڑھی اور بالوں کا انداز نمایاں تھا۔ ایک امیدوار نے ۲۰۱۹ء کی ممدانی کے بنائے ہوئے ریپ ویڈیو کی نقل کرتے ہوئے بغیر شرٹ ایپرن پہن کر شرکت کی۔
September 01, 2026, 2:12 PM IST
ایک رپورٹ کے مطابق زیادہ ٹیکس عائد کرنے کے ظہران ممدانی کے منصوبے سے قبل امیر نیویارک چھوڑ رہے ہیں، حکومت کو ایک سال میں ۱۱؍ بلین ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے، اگرچہ نیویارک میں کروڑپتیوں کی تعداد مطلق طور پر بڑھی ہے، لیکن کیلیفورنیا، ٹیکساس اور فلوریڈا میں یہ تعداد کہیں زیادہ تیزی سے بڑھی۔
July 15, 2026, 6:55 PM IST
