EPAPER
معروف عالمی جریدے ’’ٹائم‘‘ نے پہلی مرتبہ ہندوستان کی ۱۰۰؍ ابھرتی ہوئی بااثر شخصیات پر مشتمل ’’ٹائم ۱۰۰ نیکسٹ انڈیا ۲۰۲۶ء‘‘ کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں صحافت، فلم، کھیل، موسیقی، طب اور سماجی خدمات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ۱۳؍ مسلم شخصیات زید مسرور خان، ثانیہ ایم کیو، علی فضل، ثانیہ مرزا، ذوالقر سلمان، آرین خان، عاصم ستار، شیخ صلاح الدین، اقصیٰ شیخ، پروین شیخ، حسین شہزاد، شاہین ملک اور فہیم عبداللہ کو جگہ ملی ہے۔ فہرست میں عالیہ بھٹ، پائل کپاڈیا اور دلجیت دوسانجھ سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔
November 19, 2026, 4:31 PM IST
کولکاتا کے ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ میں طلبہ پر حملوں اور بعد ازاں چھ طلبہ کو ادارے سے نکالے جانے کے معاملے نے تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ فلم ساز پائل کپاڈیا نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہرین کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے تشدد میں ملوث افراد کو جواب دہ بنایا جائے۔
October 24, 2026, 1:51 PM IST
ہندوستانی فلم ساز پائل کپاڈیہ کو Cannes Film Festival کے کریٹکس ویک ۲۰۲۶ء کے ۶۵؍ ویں ایڈیشن کی جیوری کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔ گراں پری جیتنے کے بعد یہ ان کے کریئر کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان کے ساتھ عالمی فلمی شخصیات جیوری میں شامل ہوں گی، جبکہ تقریب ۱۳؍ سے ۲۱؍ مئی تک منعقد ہوگی۔
April 23, 2026, 3:09 PM IST
مشہور فلم ’’آل ای امیجن ایز لائٹ‘‘ کی ہدایتکارہ پائل کپاڈیہ کو کانز فلم فیسٹیول کیلئے جیوری منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پائل کپاڈیہ کی اس فلم کو کانز میں گرینڈ پکس تفویض کیا گیا تھا۔
April 29, 2025, 4:12 PM IST
