Inquilab Logo Happiest Places to Work

’آل وی امیجن ایز لائٹ‘ کی ہدایتکارہ پائل کپاڈیہ کانز فلم فیسٹیول کیلئے جیوری منتخب

Updated: April 29, 2025, 4:40 PM IST | Mumbai

مشہور فلم ’’آل ای امیجن ایز لائٹ‘‘ کی ہدایتکارہ پائل کپاڈیہ کو کانز فلم فیسٹیول کیلئے جیوری منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال پائل کپاڈیہ کی اس فلم کو کانز میں گرینڈ پکس تفویض کیا گیا تھا۔

Filmmaker Payal Kapadia. Photo: INN
فلمساز پائل کپاڈیہ۔ تصویر: آئی این این

کانزنے اپنی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا ہے کہ ’’فلمساز پائل کپاڈیہ، جنہیں گزشتہ سال ان کی فلم ’’آل وی امیجن ایزلائٹ‘‘ کیلئے گرینڈ پکس تفویض کیا گیا تھا، کو امسال فیسٹیول کیلئے جیوری ممبر کے طور پر منتخب کیا گیاہے۔ خیال رہے کہ پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول میں گرینڈ پکس حاصل کرنے کے بعد سے اب تک سرخیوں میں ہے۔ یہ فلم جو دوستی اور خوابوں کے شہر ممبئی پر مبنی ہے ، کے ذریعے ۳۰؍سال بعد ہندوستان کی کانز میں واپسی ہوئی تھی۔

تاہم، پائل کپاڈیہ کی فلم آسکر حاصل کرنے میں ناکامیاب ہوئی تھی۔ ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کے ذریعے ہندوستان کئی برس بعد آسکر میں داخل ہوا تھا۔ اس فلم کو متعدد کیٹیگری کیلئے منتخب کیا گیا تھا جن میں بہترین پکچرز، بہترین ہدایتکار اور بہترین اسکرین پلے کی کیٹیگری شامل ہیں۔پائل کپاڈیہ کی فلم کو گزشتہ سال کانز فلم فیسٹیول میں اعزاز کیلئے منتخب کئے جانے کے بعد کئی اعزازات کیلئے نامزد کیا جاچکا ہے۔ ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو گوتھم ایوارڈز کیلئے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم، نیویارک فلم کریٹکس سرکل، لاس اینجلس، شکاگو فلم کریٹکس اسوسی ایشن، سین ڈیگو فلم کریٹکس سوسائٹی، فنکس کریٹکس سرکل، ٹورنٹو فلم کریٹکس اسوسی ایشن، لومیر ایوارڈ اور ایشیاء پیسفک فلم ایوارڈ کیلئے نامزد کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: فیروز خان نے فلموں کے متعدد شعبوں میں نام کمایا

’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈ میں بہترین غیر انگریزی فلم اور بہترین ہدایتکار کی کیٹیگری کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔ اس اعزازی فلم کی ہدایتکارہ پائل کپاڈیہ نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے اپنی ٹریننگ مکمل کی ہے۔ پائل کپاڈیہ نے دیگر مختصر فلموں کی ہدایتکاری بھی کی ہے جن میں ’’آفٹرنون کلاؤڈس‘‘ بھی شامل ہے جس کی نمائش ۲۰۱۷ء میں لا سائن فاؤنڈیشن میں کی گئی تھی۔ وہ اپنی نان فکشن فلم ’’اے نائٹ آف کنوئنگ نتھنگ‘‘ کیلئے بھی مشہور ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK