EPAPER
اداکار راگھو جویال نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کی آئندہ فلم ’’کنگ‘‘ میں مرکزی ویلن کے نوجوان روپ کا کردار ادا کریں گے۔ راگھو نے ان رپورٹس کو ’’سراسر جھوٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی بالکل مختلف اور منفرد ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے اصل کردار کے بارے میں کوئی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔
August 01, 2026, 4:08 PM IST
شاہ رخ خان کی آئندہ ایکشن تھریلر فلم ’’کنگ‘‘ کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسے تقریباً ۴۵۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا جا رہا ہے، جس سے یہ شاہ رخ خان کے کریئر کی سب سے مہنگی فلم بن سکتی ہے۔ تاہم، ہدایت کار سدھارتھ آنند نے سوشل میڈیا پر ’’جھوٹ‘‘ لکھ کر ان خبروں پر سوالیہ نشان لگا دیا، اگرچہ انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس رپورٹ کی جانب تھا۔ فلم میں پہلی بار شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔
July 08, 2026, 10:02 PM IST
۲۰۲۳ءمیں تین فلموں کے ساتھ دھوم مچانے اور دنیا بھر کے باکس آفس پر چھا جانے کے بعد، اب شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ کے ذریعے ایک بار پھر سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں۔ اس وقت فلم کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں جاری ہے جہاں سے تصاویر لیک ہو گئی ہیں۔ اس پر فلم کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے ردعمل دیا ہے۔
May 01, 2026, 6:22 PM IST
شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع فلم ’’کنگ‘‘ کی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے خصوصی ٹیزر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ فلم ۲۴؍ دسمبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ بڑے بجٹ، اسٹار کاسٹ اور ایکشن پیمانے کے باعث فلم کو بالی ووڈ کے سب سے مہنگے پروجیکٹس میں شمار کیا جا رہا ہے۔
April 25, 2026, 3:32 PM IST
