شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ایئرپورٹ پر نظر آئے، جہاں دونوں نے چہروں کو چھپاتے ہوئے میڈیا کی توجہ سے بچنے کی کوشش کی۔ شاہ رخ خان اپنی سفید رولز رائس میں پہنچے اور باڈی گارڈز نے بڑی چھتریوں کے ساتھ انہیں اور سہانا کو گھیر لیا۔
EPAPER
Updated: November 15, 2025, 7:59 PM IST | Mumbai
شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ایئرپورٹ پر نظر آئے، جہاں دونوں نے چہروں کو چھپاتے ہوئے میڈیا کی توجہ سے بچنے کی کوشش کی۔ شاہ رخ خان اپنی سفید رولز رائس میں پہنچے اور باڈی گارڈز نے بڑی چھتریوں کے ساتھ انہیں اور سہانا کو گھیر لیا۔
شاہ رخ خان سنیچر کو اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ان کی سفید رولز رائس ایئرپورٹ کے گیٹ میں داخل ہوئی، باڈی گارڈز نے فوراً بڑی چھتریوں کے ساتھ دونوں کو گھیر لیا تاکہ میڈیا اور مداحوں کی توجہ سے بچایا جا سکے۔ گاڑی سے اترتے وقت شاہ رخ اور سہانا نے اپنے چہرے چھپائے ہوئے تھے۔شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’’کنگ‘‘ پہلے ہی زبردست چرچے میں ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن تھریلر میں شاہ رخ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں اور فلم میں ان کے ساتھ سہانا خان بھی پہلی بار بڑے پردے پر ایکشن کردار میں نظر آئیں گی۔
یہ بھی پڑھئے: سنجے لیلا بھنسالی کی ’’ہیرامنڈی‘‘ کے دوسرے سیزن پر تیزی سے کام شروع ہے
کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، ارشد وارثی اور انیل کپور بھی شامل ہیں۔ فلم کے ٹیزر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو ایک بالکل نئے انداز میں سلور بالوں، خون آلود چہرے اور خطرناک اسٹائل کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ٹیزر میں بھرپور ایکشن سیکوئنس اس بات کی جھلک دیتے ہیں کہ فلم ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ہوگی۔ یہ فلم ۲۰۲۶ء میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: یوٹیوب سپر اسٹار مسٹر بیسٹ نے ’’بیسٹ لینڈ‘‘ کھولا
شاہ رخ خان کی نئی کامیابی
ایئرپورٹ پر شاہ رخ اور سہانا کی جھلک اس وقت سامنے آئی جب ایک دن قبل ممبئی میں ۴؍ ہزار کروڑ روپے کے کمرشیل ٹاور ’’شاہ رخز بائی دانوبے‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پراپرٹی کو سرکاری طور پر شاہ رخ خان کے نام سے برانڈ کیا گیا ہے۔ تقریب میں شرکت کے دوران شاہ رخ نے اپنی جذباتی خوشی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’میری ماں بہت خوش ہوتیں۔ جب میرے بچے آئیں گے، میں انہیں بتاؤں گا: ‘پاپا کا نام لکھا ہے، پاپا کی عمارت ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سہانا خان نے ۲۰۲۳ء میں زویا اختر کی فلم ’’دی آرچیز‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہ فلم مشہور بینڈ ’’دی آرچیز‘‘ پر مبنی لائیو ایکشن ایڈاپٹیشن تھی جو ۱۹۶۰ء کی دہائی کے کارٹون ’’دی آرچی شو‘‘ سے متاثر تھی۔ فلم میں ان کے ساتھ خوشی کپور، اگستیہ نندا، ویدانگ رائنا، مہر آہوجا، ادیتی سیگل اور یوراج مینڈا نے بھی کام کیا تھا۔