EPAPER
مشرقی انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں ۷ء۷؍ شدت کے طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم ۲ افراد ہلاک اور ۲ زخمی ہوگئے۔ زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے، جبکہ انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے ابتدائی طور پر سونامی کی وارننگ جاری کرنے کے بعد اسے واپس لے لیا۔ فلورس جزیرے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف اسپتالوں سے مریضوں کو احتیاطاً باہر منتقل کیا گیا۔
August 15, 2026, 10:15 AM IST
جاپان کے شمال مشرقی ساحل کے قریب ۹ء۶؍ شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے توہوکو خطے کے متعدد علاقوں میں شدت سے محسوس کیے گئے۔ حکام نے فوری طور پر واضح کیا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر تباہی کی خبر نہیں ملی۔ احتیاطی تدابیر کے تحت بعض بلیٹ ٹرین سروسز اور شاہراہوں کو عارضی طور پر بند کر کے حفاظتی معائنہ کیا گیا۔
June 25, 2026, 12:54 PM IST
جنوبی فلپائن میں پیر کو آنے والے ۸ء۷؍ شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے کئی ممالک میں سونامی وارننگ اور ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد ۱ء۶؍ شدت کا آفٹر شاک بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص عمارت گرنے سے ہلاک ہوا ہے۔ فلپائن، جاپان، انڈونیشیا اور تائیوان سمیت متعدد ممالک نے ساحلی علاقوں میں حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں انخلاء کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
June 08, 2026, 3:05 PM IST
ہندوستان میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے ایک جدید سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم متعارف کرا یا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں ٹیسٹ پیغامات بھیجے گئے۔ یہ نظام آفات کے دوران فوری اور مؤثر اطلاع رسانی کو یقینی بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
May 02, 2026, 1:03 PM IST
