Inquilab Logo

پچھلے بجٹ کے مقابلے امسال کھیل بجٹ میں ۷۰۰؍کروڑ روپے کا اضافہ

Updated: February 02, 2023, 11:59 AM IST | New delhi

ایشین گیمز اورپیرس اولمپکس ۲۰۲۴ء کے پیش نظر حکومت نے کھیل وزارت کو امسال ۳۳۹۷ء۳۲؍کروڑ روپے مختص کئے ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

 اس سال منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں اور اگلے سال کے لئے ہونے والے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت کھیل کیلئے بدھ کو پیش کئے جانے والے مرکزی بجٹ میں۳۳۹۷ء۳۲؍ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے۷۲۳ء۹۷؍ کروڑ روپے زیادہ ہے ۔
 یہ رقم گزشتہ مالی سال(۲۳۔۲۰۲۲ء) کے نظرثانی کئے گئے بجٹ سے زیادہ ہے، اس وقت وزارت کھیل کو ۲۶۷۳ء۳۵؍کروڑ روپے ملے تھے تاہم گزشتہ سال اصل مختص رقم ۳۰۶۲ء۶۰؍ کروڑ روپے طے کئے گئے تھے۔ خیال  رہے کہ  ۲۳۔۲۰۲۲ء کے لئے ترمیم شدہ مختص رقم میں کمی کی ایک اہم وجہ چین میں مجوزہ ایشین گیمز کا ملتوی ہونا ہوسکتا ہے۔ ان گیمز کا انعقاد اس سال کیا جانےوالا ہے۔
 وزارت کا علمبردار پروگرام، `کھیلو انڈیا - کھیلوں کی ترقی کیلئے قومی پروگرام‘‘ حکومت کی ترجیحات میں جاری ہے، جس میں پچھلے مالی سال کے دوران۶۰۶؍کروڑ روپے کی ترمیم شدہ رقم کے مقابلے میں۱۰۴۵؍کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اس میں۴۳۹؍ کروڑ روپے کا اضافہ اس پروگرام کے تئیں حکومت کی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ایونٹ نے گزشتہ برسوں میں اولمپکس، ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے عالمی مقابلوں کے لئے ایتھلیٹ تیار کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
 اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا(سائی ) کیلئے بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کھلاڑیوں کیلئے قومی کیمپوں کے انعقاد، کیمپ کے بنیادی ڈھانچے اور ساز و سامان کی فراہمی، کوچ کی تقرری اور کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو برقرار رکھنے کیلئے ذمہ دار ہے، میں۳۶ء۰۹؍کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ۲۴۔۲۰۲۳ء کیلئے ان کی مختص رقم۷۸۵ء۵۲؍ کروڑ روپے ہے جب کہ پچھلے سال کے نظرثانی شدہ اخراجات۷۴۹ء۴۳؍ کروڑ روپے تھے۔
 نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) کو پچھلے سال کے۲۸۰؍کروڑ روپے کے نظرثانی شدہ بجٹ سے۴۵؍ کروڑ روپے کا اضافہ ملا ہے اور اب اسے۳۲۵؍ کروڑ روپے ملیں گے۔نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) اور ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) سے منسلک نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ایل ٹی ) کو پہلےسائی  کے ذریعے فنڈس ملتے تھے لیکن اب یہ ادارے اپنے فنڈس براہ راست وصول کریں گے۔اس سال کے بجٹ میں ناڈا کیلئے  ۲۱ء۷۳؍ کروڑ روپے کا  ہے جبکہ این ڈی ایل ٹی  جو ڈوپ ٹیسٹ کرواتی ہے، کو۱۹ء۵۰؍کروڑ روپے ملیں گے۔دنیا بھر کے ممالک کھیلوں کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں اور کھیلوں کی سائنس اور کھلاڑیوں کی سائنسی تربیت پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ بجٹ میں نیشنل اسپورٹس سائنس اینڈ ریسرچ سینٹر کیلئے بھی۱۳؍کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔

love games Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK