• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ساؤتھ ایشین سینئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ: ہندوستان بدستور ٹاپ پر

Updated: October 26, 2025, 3:53 PM IST | New Delhi

ہندوستان نے چوتھی ساؤتھ ایشین سینئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے دوسرے دن بھی اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ۷؍چاندی کے اور۸؍ سونے کے تمغے جیتے۔ اس سے ہندوستان کے تمغوں کی تعداد۳۲؍ہوگئی۔

R Manav.Photo:INN
آر مانو۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان نے چوتھی ساؤتھ ایشین سینئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے دوسرے دن بھی اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ۷؍چاندی کے  اور۸؍ سونے کے تمغے جیتے۔ اس سے ہندوستان کے تمغوں کی تعداد۳۲؍ہوگئی،  وہ تمغوں کے ٹیبل پرٹاپ پر   ہے۔  چمپئن  شپ کے دوسرے دن    ہندوستان کی نندھینی  نے خواتین کی ۱۰۰؍میٹر رکا ٹ دوڑ (ہرڈل) میں  ۵۶ء۱۳؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا، جب کہ مومیتا منڈل (ہندوستان) نے چاندی کا تمغہ جیتا اور وجیویرا ویتھا (سری لنکا) نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔  مردوں کی۱۱۰؍میٹر رکاوٹ دوڑ (ہرڈل) میں ہندوستان کے  مانو آر نے ۷۸ء۱۳؍ سیکنڈ میں طلائی تمغہ جیتا جب کہ سری لنکا کے راناتنگے روشن نے چاندی کا تمغہ جیتا اور ہندوستان کے کرشک ایم نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ 
خواتین کے۱۵۰۰؍ میٹر کے فائنل میں  ہندوستان کی سنجنا سنگھ نے ۴:۲۵ء۳۶؍کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ یہ  ان کا چمپئن  شپ کا دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ سری لنکا کی ڈبلیو کے ایل  اراچہ نمالی نے چاندی اور ہندوستان کی کاجل کنواڑے نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔  مردوں کے ۱۵۰۰؍ میٹر فائنل میں ہندوستان کے ارجن واسکلے نے۳:۵۸ء۵۴؍ منٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔ سری لنکا کے گالاج روسیرو چٹھ اور روجیدین موہماتھو نے بالترتیب چاندی اور کانسہ کے تمغے اپنے نام کیے۔  خواتین کے ۴۰۰؍میٹر کے فائنل میں ہندوستان کی نیرو پاٹھک نے۱۵ء۵۳؍سیکنڈ کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ ساتھی کھلاڑی اولمبا اسٹیفی نے چاندی اور سری لنکا کی مینڈس بالاپووا سیو نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ 
خواتین کے ڈسکس تھرو میں ہندوستان کا غلبہ رہا۔ سیما نے۱۴ء۵۵؍ میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا جبکہ ندھی نے چاندی کا تمغہ جیتا اور سری لنکا کی اسگیرئے گیدارا ونود نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔  مردوں کے ڈسکس تھرو میں ہندوستان کے کرپال سنگھ نے ۲۲ء۵۶؍ میٹر کے بہترین فاصلہ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ نربھے سنگھ (ہندوستان) نے چاندی کا تمغہ جیتا، اورڈبلیو ڈی ایم  میلانتھ سمپتھ (سری لنکا) نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ 
مردوں کی اونچی چھلانگ (لانگ جمپ )میں سری لنکا کے اے سماراویرا نے۱۷ء۲؍ میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ جیتا  جبکہ ہندوستان کے روہت  نے چاندی کا تمغہ جیتا  اور آدرش رام  نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ مردوں کے۴۰۰؍ میٹر کے فائنل میں سری لنکا کے ہیوا کماراج کالن نے۲۱ء۴۶؍ سیکنڈ میں طلائی تمغہ جیتا  جبکہ ہندوستان کے محمد اشفاق نے چاندی کا تمغہ جیتا اور سری لنکا کے کروویتاج کلھارا نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK