Inquilab Logo

دنیش کارتک نے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیا

Updated: November 25, 2022, 1:09 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی نے اپنے پیغام میں کوچ، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ اداکیا

Dinesh Karthik .Picture:INN
دنیش کارتک۔ تصویر :آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز دینش کارتک حال ہی میں ختم ہوئے ٹی۔۲۰؍عالمی کپ میں ٹیم کا حصہ تھے۔ٹورنامنٹ میں ٹیم انڈیا نے سیمی فائنل تک کا سفر طے کیا تھا۔ انگلینڈ نے ہندوستان کو سیمی فائنل میں شکست دے کر  ورلڈ کپ کے فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا۔ اس شکست کو کئی دن گزر چکے ہیں۔ دنیش کارتک نے  گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ٹورنامنٹ سے ہندوستان کے اخراج کے بارے میں انہوںنے بات کی۔ان کے پیغام سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ سکتے ہیں۔ اس ویڈیو میں کارتک نے ہندوستان کیلئے ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ کھیلنے کے اپنے تجربے کو ایک خواب کے سچ ہونے کے طور پر بیان کیا ہے۔ ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے دوران  اہل خانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور عملے کے اراکین کے ساتھ گزارے شاندار وقت کے کلپس بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کارتک نے ایک خصوصی پیغام لکھا ہے جس میں ان تمام لوگوں اور ان کے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس شاندار سفر میں ان کا ساتھ دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں دنیش کارتک نے لکھا ’’میں نے ہندوستان کیلئے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کھیلنے کے مقصد  سے سخت محنت کی اور ایسا کرنا ایک فخر کا احساس دلاتا ہے۔ ہم  فائنل میں پہنچنے سے محروم  رہ گئے لیکن اس  عالمی کپ نے میری زندگی کو بہت سی خوشگوار یادوں سے بھر دیا ہے۔ میرے تمام ساتھیوں، کوچز، دوستوں اور سب سے اہم تمام مداحوں کا شکریہ۔  واضح رہے کہ دنیش کارتک  ٹی۔۲۰؍ورلڈ کپ میں فلاپ  رہے تھے۔اہم بات یہ ہے کہ ٹی ۔۲۰؍ورلڈ کپ میں دنیش کارتک ٹیم انتظامیہ کے ساتھ شائقین کے اعتماد پر پورا نہیں اترے۔ کارتک کو ٹورنامنٹ میں ۴؍ میچ کھیلنے تھے  اور اس دوران انہوں نے ۳؍ اننگز میں صرف ۱۴؍رن  ہی بنائے۔ اس وجہ سے انہیں اگلے ۲؍ میچوں میں  آخری ۱۱؍ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ کارتک کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلی گئی ٹی ۔۲۰؍سیریز میں بھی منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK