Inquilab Logo

ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرس کو۴۲؍ رن سے شکست دی

Updated: March 08, 2024, 10:00 PM IST | New Delhi

نیٹ شیویر برنٹ کی۴۵؍ رن کی اننگز اور امیلیا کیر کے۳۹؍ رن اور پھر ساعقہ اسحاق کے ۳؍ وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس ویمنز نے ویمن پریمیر لیگ کے ۱۴؍ویں میچ میں یوپی واریئرس کو۴۲؍ رن سے شکست دی

Mumbai Indians Women Team. Photo:INN
ممبئی انڈینس کی خواتین ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

 نیٹ شیویر برنٹ کی۴۵؍ رن کی اننگز اور امیلیا کیر کے۳۹؍ رن اور پھر ساعقہ اسحاق کے  ۳؍ وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت  ممبئی انڈینس ویمنز نے ویمن پریمیر لیگ کے ۱۴؍ویں میچ میں یوپی واریئرس کو۴۲؍ رن سے شکست دی۔ 
۱۶۱؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی یوپی واریئرس کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے صرف۱۵؍ کے اسکور پر اپنے ۳؍ ٹاپ بلے بازوں کے وکٹ گنوا دیئے۔ ایلیسا ہیلی ۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، کرن نوگیرے ۷؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور اٹاپٹو ۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔ گریس ہیرس۱۵؍ رن، شویتا سہراوت ۱۷؍رن، پونم کھیمنار ۷؍ رن، سوفی ایکل اسٹون  صفر پر، اوما چھیتری ۸؍ رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔ دپتی شرما نے۳۶؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور د۲؍چھکوں کی مدد سے ٹیم کیلئے  سب سے زیادہ۵۳؍رن بنائے لیکن دپتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔ یوپی واریئرس کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر صرف۱۱۸؍ رن بنا سکی اور۴۲؍ رن  سے میچ ہار گئی۔
ممبئی انڈینس کی جانب سے اسحاق نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ نیٹ سیویر برنٹ نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ شبنم، ہیلی میتھیوز، سجیون سجنا اور پوجا وستراکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرس کو جیت کیلئے ۱۶۱؍  رن کا ہدف دیا۔ ممبئی انڈینس کی ویمن ٹیم نے   ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے  آنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات خراب رہی اور اس نے ۱۷؍ رن کے اسکور پر۲؍ وکٹ گنوا دیئے۔ ہیلی میتھیوز ۴؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور یاستیکا بھاٹیہ ۹؍ رن  بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد نیٹ برنٹ اور کپتان ہرمن پریت کور نے اننگز کو سنبھالا اور تیسرے  وکٹ کیلئے ۴۹؍ رن جوڑے۔ نیٹ   برنٹ نے۳۱؍  گیندوں پر ۸؍ چوکوں کی مدد سے۴۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ وہ راجیشوری کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئی۔ ہرمن پریت نے۳۰؍ گیندوں پر ۳؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۳۳؍ رن بنائے۔ امیلیا کیر نے ۲۳؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں کی مدد سے۳۹؍ رن  بنائے۔ امنجوت کور۷؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سنجیون سجنا۲۲؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ممبئی انڈینس نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۱۶۰؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK