Inquilab Logo

آج ہندوستان اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے درمیان فیصلہ کن مقابلہ

Updated: January 09, 2024, 11:21 AM IST | Agency | Navi Mumbai

ایک ایک میچ جیت چکی دونوں ہی ٹیمیں اس میچ میںکامیابی حاصل کرکے ٹی۔۲۰؍سیریز پر قبضہ جمانے کی کوشش کریںگی۔

India and Australia captains will try hard for the trophy today. Photo: INN
ہندوستان اور آسٹریلیا کی کپتان ٹرافی کیلئے آج زورآزمائی کریںگی۔ تصویر : آئی این این

تیز گیند باز ایبن میتھیو (۳۹؍رنوں کے عوض ۵؍ وکٹ) کی شاندار کارکردگی کے بل بوتے پر پڈوچیری نے رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ’ ڈی‘ میچ میں دہلی کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس شکست کے بعد دہلی نے اپنے کپتان یش ُدھل کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ ہمت سنگھ کو یہ ذمہ داری سونپی ہے۔دھول کی قیادت میں دہلی کی ٹیم کی گھریلو ٹورنامنٹس میں کارکردگی مایوس کن رہی۔
  دہلی نے چوتھے دن کا آغاز ۸؍ وکٹ پر ۱۲۶؍رنوں سے کیا اور اس کی ٹیم دوسری اننگز میں ۱۹؍رن جوڑنے کے بعد ۱۴۵؍رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میتھیو نے اپنے رنجی کریئر میں پہلی بار ۵؍ وکٹیں حاصل کیں ۔ انہیں گورو یادو(۳؍ وکٹ) اور سوربھ یادو (۲؍ وکٹ) کا اچھا تعاون ملا۔ پڈوچیری کو جیت کیلئے۵۰؍ رنوں کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ پر ۵۱؍رن بنا کر حاصل کر لیا۔ پڈوچیری نے اوپنر آکاش کارگوے (۲۳) کا وکٹ گنوایا۔ اس جیت کے ساتھ ہی پڈوچیری کو ۶؍ پوائنٹس مل گئے۔
 اتر پردیش اور کیرالا کا میچ ڈرا پر ختم 
رانجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ’ بی‘ کا میچ اتر پردیش اور کیرالا کے درمیان کھیلا گیا۔ چوتھا اور آخری دن برابری پر ختم ہوا۔ کپتان ایرن جویال (۱۱۵) اور پریم گرگ (ناٹ آؤٹ ۱۰۶) کی شاندار سنچری اننگز سے اتر پردیش نے دوسری اننگز ۳؍ وکٹ پر ۳۲۳؍رن پر ڈکلیئر کر دی اور کیرالا کو جیت کیلئے۳۸۲؍ رنوں کا ہدف دیا۔ کیرالا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور جلد ہی کرشنا پرساد کا وکٹ گنوا دیا جو کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک کیرالا نے دوسری اننگز میں ۲؍ وکٹوں پر ۷۲؍رن بنائے اور میچ ڈرا رہا۔
راجستھان-ہریانہ کا میچ خراب روشنی کا شکار
 روہتک میں راجستھان اور ہریانہ کے درمیان کھیلی گئےرانجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ ’اے‘ میچ خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا جس کے باعث میچ کا نتیجہ ڈرا رہا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ۲؍ روز تک ایک بھی گیند نہیں کرائی جا سکی تاہم تیسرے دن میچ شروع ہوا اور صرف ۴۲؍ اوور کرائے جا سکے۔ چوتھے روز ایک بار پھر خراب روشنی نے میچ میں خلل ڈالا اور میچ شروع نہ ہو سکا جس کے باعث میچ ڈرا قرار دیا گیا۔
کرناٹک کی پنجاب پر بڑی فتح 
ہبلی میں کھیلے گئے ایلیٹ گروپ’سی‘ کے یک طرفہ مقابلے میں کرناٹک نے پنجاب کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے کر اپنی رانجی ٹرافی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ کرناٹک نے پنجاب کی پہلی اننگز کے ۱۵۲؍رنوں کے جواب میں ۸؍ وکٹوں پر ۵۱۴؍ رنوں پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ پنجاب اپنی دوسری اننگز میں پربھسمرن سنگھ کے ۱۰۰؍ رن اور ابھیشیک شرما کے ۹۱؍رنوں کی بدولت ۴۱۳؍ رن بنانے میں کامیاب رہا۔ اس طرح کرناٹک کے سامنے صرف ۵۲؍رنوں کا ہدف تھا جو اس نے میچ کے چوتھے دن ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK