Inquilab Logo

بعد از خرابیٔ بسیار بی سی سی آئی نے آئی پی ایل غیرمعینہ مدت کیلئےملتوی کردیا

Updated: May 05, 2021, 8:40 AM IST | New Delhi

کئی کھلاڑیوں کے پازیٹیو ہونے کے بعد بی سی سی آئی کو یہ فیصلہ کرنا پڑا، اس سے قبل ٹورنامنٹ کو ایک ہی شہر میں منعقد کرنے پرغور کیا جارہا تھا

Players of many teams have been found positive.Picture:PTI
کئی ٹیموں کے کھلاڑی پازیٹیو پائے گئے ہیں تصویرپی ٹی آئی

بایو ببل میں کور ونا کے  بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیاگیا ہے۔تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھیمان ساہا اور دہلی کیپٹلز کے امیت مشرا کی کووڈرپورٹ پازیٹیو آئی ہیں۔ان س واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا اور پھر اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ حالانکہ اس دوران  بھی بی سی سی آئی نے کوشش کی کہ یہ ٹورنامنٹ کسی ایک شہر میں مرکوز ہو جائے اور وہیں پر مکمل کیا جائے لیکن تاز ہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی  کے  پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔ حالانکہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پہلے دن سے ہی کافی شدید تنقیدیںہو رہی تھیں کیوں کہ یہ کورونا کی دوسری لہر کے شدیدتر ہوجانے کے درمیان جاری تھا ۔
  سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سے روک دیا جانا چاہئے جس کے بعد آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نےفیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا یہ فیصلہ سبھی شیئرہولڈروں کی سیکوریٹی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل نے ایک میڈیا بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ٹورنامنٹ کی گورننگ کونسل اور بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام نے اتفاق رائے سے کیا ہے۔ بی سی سی آئی کھلاڑیوں، اسپورٹس اسٹاف اور آئی پی ایل کے انعقاد میں شامل دیگر حصہ داروں کی سیکوریٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتی ہے۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ سبھی شیئرہولڈروں کے تحفظ، صحت اور ان کے مفاد کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ کافی مشکل وقت ہے، خاص طور پر ہندوستان میں اس لئے ہم اسے ملتوی کررہے ہیں۔ 

IPL 2021 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK