Inquilab Logo

یکروزہ میں ۴۶؍واں سیکڑہ بنانےکے بعد وراٹ کے نام ریکارڈ درج

Updated: January 17, 2023, 12:43 PM IST | Thiruvananthapuram

لنکا کے خلاف تیسرے یکروزہ میچ میں سنچری بنانے کے ساتھ ہی انہوں نے سچن تینڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑا۔ سابق کپتان نے گھریلو سرزمین پر سب سے تیز ۱۵۰؍ رن بنانے کاکارنامہ انجام دیا

photo;INN
تصویر :آئی این این

 اتوار کی رات سری لنکا کے خلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں وراٹ کوہلی نے ۱۶۶؍رن کی ناٹ آؤٹ  اننگز کھیلی۔ یہ ون ڈے میں کوہلی کی ۴۶؍ویں سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ہی وراٹ کوہلی اپنی ۱۶۶؍ رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے۔ کوہلی اب ہندوستانی سرزمین پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ یہ کر کے کوہلی نے سچن کا ریکارڈ توڑ دیا۔
گھریلو سرزمین پر ۲۱؍ویں سنچری 
 سچن تینڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں گھریلو سرزمین پر ۲۰؍ سنچریاں بنائی تھیں۔ اب کوہلی کے نام پر اپنی سرزمین پر یعنی ہندوستان میں کل۲۱؍ سنچریاں درج  ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ کوہلی ون ڈے میں کسی ایک ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ وراٹ  نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں۱۰؍ سنچریاں بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بتادیں کہ سچن نے سری لنکا کے خلاف ۹؍ سنچریاں اسکور کی ہیں۔
سب سے تیز ۱۵۰؍ رن بنائے 
  سابق کپتان وراٹ کوہلی ہندوستانی سرزمین پر تیز ترین ۱۵۰؍ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ یہ کارنامہ انجام دے کر انہوں نے۱۰۶؍ گیندوں پر۱۵۰؍ رن کا اسکور مکمل کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے جارج بیلی کے نام تھا۔ جارج بیلی نے ہندوستان کیخلاف کھیلتے ہوئے ۱۰۹؍ گیندوں پر۱۵۰؍ رن بنائے تھے۔
وراٹ کوہلی کا تیسراریکارڈ 
  وراٹ کوہلی ون ڈے میں گھر پر سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ کوہلی نے اس معاملے میں جنوبی افریقہ کے جیک کیلس کو پیچھے کردیا ہے۔ کیلس نے اپنی سرزمین پر کھیلتے ہوئے ون ڈے میں۵۱۸۶؍ رن  بنائےتھے۔ اس کے ساتھ ہی، اب وراٹ نے ہندوستان میں ون ڈے کرکٹ میں کل۵۲۰۰؍ رن  بنائے ہیں۔ رکی پونٹنگ اور تینڈولکر  اس معاملے میں کوہلی سے آگے ہیں۔ سچن تینڈولکر نے ہندوستان  میں کھیلتے ہوئےیکروزہ میں۶۹۷۶؍ رن بنائے، پونٹنگ نے  ون ڈے میں۵۵۲۱؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK