بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے اپنی مقبول کرائم تھرلر فرنچائز’’دِریشیم‘‘ کے تیسرے اور آخری ہندی حصے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فلم کا نیا نام’’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ رکھا گیا ہے اور یہ ۲؍اکتوبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: August 24, 2026, 7:02 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے اپنی مقبول کرائم تھرلر فرنچائز’’دِریشیم‘‘ کے تیسرے اور آخری ہندی حصے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فلم کا نیا نام’’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ رکھا گیا ہے اور یہ ۲؍اکتوبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن نے اپنی مقبول کرائم تھرلر فرنچائز ‘دِریشیم‘‘ کے تیسرے اور آخری ہندی حصے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فلم کا نیا نام’’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ رکھا گیا ہے اور یہ ۲؍اکتوبر ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اجے دیوگن ایک بار پھر وجے سلگاؤںکر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں اجے دیوگن کی آنکھ کا کلوز اپ دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر پر درج جملہ ’’میرا سچ، میرا صحیح، صرف میری فیملی ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وجے ایک بار پھر اپنے خاندان کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھئے:پنت نے بیرون ملک ٹیسٹ میچوں میں رنز بنانے کے معاملے میں دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
فلم کی ریلیز کے لیے ۲؍ اکتوبر۲۰۲۶ءکا انتخاب بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔’’دِریشیم‘‘ کی کہانی میں یہی تاریخ وجے سلگاؤںکر کے خاندان کے فرضی کہانی سے جڑی ہوئی تھی۔ اب فلم کی ریلیز بھی اسی تاریخ پر ہونے سے فرنچائز کی کہانی کو ایک دلچسپ انداز میں مکمل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن کے ساتھ تبو، شریا سرن اور دیگر اپنے کرداروں میں واپس آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جے دیت اہلاوت اور پرکاش راج بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری ابھیشیک پاٹھک کر رہے ہیں، جنہوں نے۲۰۲۲ء میں ریلیز ہونے والی’’دِریشیم۲‘‘ بھی ڈائریکٹ کی تھی۔
’’دِریشیم‘‘ کا پہلا ہندی حصہ ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہوا تھا، جبکہ ’’دِریشیم ۲‘‘ ۲۰۲۲ء میں سنیما گھروں میں آئی۔ دونوں فلموں میں وجے سلگاؤںکر اپنے خاندان کو ایک مشکل صورتحال سے بچانے کے لیے غیر معمولی ذہانت اور منصوبہ بندی کا استعمال کرتا ہے۔اب ’’دِریشیم: دی کنکلوژن‘‘ میں سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا وجے اپنے خاندان کو ایک بار پھر قانون کے شکنجے سے بچا پائے گا یا اس بار پولیس اس کے برسوں پرانے راز تک پہنچ جائے گی؟ فلم کے حتمی پلاٹ کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:۳۰۰؍فلموں میں کام کرنے والے ’’ینگ امیتابھ‘‘ نے بچپن میں جنسی استحصال کا انکشاف کردیا
اجے دیوگن نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے کردار کے حوالے سے لکھا کہ ’’ہر انسان کا اپنا نقطۂ نظر ہوتا ہے، لیکن ان کے لیے خاندان ہی سب کچھ ہے۔‘‘ اس پیغام نے مداحوں کے درمیان فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندی ’’دِریشیم‘‘ فرنچائز کا یہ تیسرا اور آخری باب قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ملیالم زبان کی اصل فرنچائز کا سفر جاری رہے گا اور اس کے چوتھے حصے کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔