Inquilab Logo

ڈینیل کو ہرا کر زیوریو اے ٹی پی فائنلس کے چمپئن

Updated: November 23, 2021, 1:36 PM IST | Agency | Turin

اولمپک گولڈ میڈلسٹ جرمن کھلاڑی نے ۲؍سیٹوں میں فائنلس کا فائنل جیت لیا اور ٹرافی پر قبضہ کرلیا

Alexander Zverev.Picture:INN
الیگزینڈر زیوریو ۔ تصویر: آئی این این

 جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے اتوار کی دیر رات  عالمی نمبر ۲؍ اور دفاعی چمپئن  روس کے ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر اے ٹی پی ٹور فائنلس کے مردوں کے  سنگلز کا خطاب  جیت لیا۔ زیوریو نے خطابی مقابلے میں  یو ایس اوپن چمپئن میدویدیف کو ۴۔۶، ۴۔۶؍سے شکست دے دی۔ زیوریو نے اپنے کریئر میں دوسری بار اس ٹورنامنٹ کو اپنے نام  کیاہے۔خیال رہے کہ وہ اس سے پہلے ۲۰۱۸ء میں اے ٹی پی فائنلس ٹرافی جیت چکے ہیں۔ اس سے قبل زیوریو نے سیمی فائنل میں دنیا کے نمبروَن ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو۶۔۷، ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ زیوریو نے جوکووچ کو اس سال لگاتار دوسری بار بڑی ٹرافی جیتنے سے روک دیا۔ انہوں نے امسال ہونےوالے ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں بھی جوکووچ کو شکست دی تھی۔ ٹوکیو اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ زیوریو سیزن کے آخری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل میں دنیا کے ٹاپ ۲؍ کھلاڑیوں کو شکست دینے والے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے۔فائنل میچ میں زیوریو پورے اعتماد کے ساتھ کھیلنے کے لیے میدان پر آئے اور انہیں دونوں سیٹوں میں میدویدیف کے خلاف کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم زیوریو نے اپنے کریئر میں اب تک کوئی گرینڈ سلیم خطاب نہیں جیتا ہے۔ یاد رہے کہ وہ۲۰۲۰ء میں یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے جہاں انہیں ڈومینک تھیم کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
 جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر زیوریو نے کہا کہ میں سیزن کو اس سے بہتر طریقے سے ختم نہیں کر سکتا تھا۔ میں پہلے ہی اگلے سال کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی طرف سے اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کی پوری کوشش کی اور میں اس میں کامیاب رہا۔ امید کرتا ہوں کہ اگلے سال فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن جیتنے میں کامیاب رہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں ایک بار کوئی گرینڈ سلیم اپنے نام کروں اور امید کرتاہوں کہ آسٹریلین اوپن میں میری یہ خواہش پوری ہوجائے۔  
 دوسری طرف ہربرٹ اور نکولس ڈبلز چمپئن بن گئے۔ ہیوگس ہربرٹ اور نکولس ماہوت کی جوڑی نے راجیو رام اور جو سیلسبری کی جوڑی کو۴۔۶، ۶۔۷؍ سے ہرا کر اس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK