Inquilab Logo

اسمتھ باؤنسرکا سامنا کرنے کیلئے تیار: میک دونالڈ

Updated: November 23, 2020, 12:12 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ اینڈریو میک ڈونالڈ نے اتوارکو کہا کہ آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز اسٹیون اسمتھ نے ہندوستانی تیزگیندبازوں کے باؤنسر اور شارٹ پچ گیندوں کا سامنا کرنے کے لئے خود کو پوری طرح تیار کرلیا ہے۔

Steve Smith.Picture :INN
اسٹیون اسمتھ۔ تصویر:آئی این این

 آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ اینڈریو میک ڈونالڈ نے اتوارکو کہا کہ آسٹریلیا کے جارحانہ بلے باز اسٹیون اسمتھ نے ہندوستانی تیزگیندبازوں کے باؤنسر اور شارٹ پچ گیندوں کا سامنا کرنے کے لئے خود کو پوری طرح تیار کرلیا ہے۔  ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین ۴؍ٹیسٹ  میچوں کی سیریز۱۷؍ دسمبر سے شروع ہونے والی   ہے اور ٹیم انڈیا کے پاس جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور امیش یادو کی شکل میں  ایسے تیزگیندباز ہیں جو مسلسل۱۴۰۔۱۴۵؍ فی گھنٹہ کلومیٹر کی رفتار سے گیند پھینک کر حریف بلےبازوں کا سخت امتحان لیتے ہیں۔
  اسمتھ کو گزشتہ کچھ وقت میں انگلینڈ کے تیزگیندباز جوفرا آرچر اور نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز نیل ویگنر نے کافی پریشان کیا ہے۔ گزشتہ سال ایشیز میں آرچر کے باؤنسر سے اسمتھ کو سر میں چوٹ لگی تھی جس سے انہیں اس ٹیسٹ سے باہر رہنا پڑا تھا۔ اس سال آئی پی ایل سے پہلے انگلینڈ کے دورے میں اسمتھ کو نیٹ پریکٹس میں ہی ہیلمٹ پر گیند لگی تھی جس سے وہ ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔  ان تمام باتوں کو  دیکھتے ہوئے یہ کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی تیزگیندباز آسٹریلیا کے ٹاپ بلے باز اسمتھ کو ٹیسٹ سیریز میں پریشانی میں ڈال سکتے ہیں لیکن اسسٹنٹ کوچ میک ڈونالڈ کا کہنا ہے کہ اسمتھ نے خود کو ذہنی طور پر ایسی گیندوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار کرلیا ہے اور انہیں ہندوستانی تیزگیندبازوں کے سامنے کوئی پریشانی نہیں ہوگی  اور اچھے سے کھیل سکیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK