Inquilab Logo Happiest Places to Work

انجنا سُکھانی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ میں نظر آئیں گی

Updated: May 21, 2026, 10:57 AM IST | Mumbai

`فلم ’’میں واپس آؤںگا‘‘ کا حصہ بننے کے بعد جذباتی ہونے والی انجاناسُکھانی نے کہا کہ میں ہمیشہ امتیاز سر کی شکر گزار رہوں گی۔

Anajan Sukhani.Photo:INN
انجانا سُکھانی۔ تصویر:آئی این این

`فلم ’’میں واپس آؤںگا‘‘ کا حصہ بننے کے بعد جذباتی ہونے والی انجاناسُکھانی نے کہا کہ میں ہمیشہ امتیاز سر کی شکر گزار رہوں گی۔ امتیاز علی کی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ حالیہ دنوں کے سب سے زیادہ زیر بحث رومانوی ڈراموں میں سے ایک ہے۔ انجانا سُکھانی بھی ویدانگ رائنا، دلجیت دوسانجھ، نصیر الدین شاہ اور شروری کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ حالیہ ٹریلر لانچ تقریب میں، انجانا نے فلم کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مہر کے کردار کے لیے انہیں منتخب کرنے پر امتیاز علی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے:آدتیہ چوپڑا کی فلموں میں محبت،روایت اور جدیدیت نظر آتی ہے


انجنا سُکھانی نے کہاکہ ’’ان تمام بڑے ناموں کے ساتھ منسلک ہونا ایک بہت بڑا اعزاز اور خوشی کی بات ہے۔ مکیش کا خصوصی شکریہ جنہوں نے مجھے اس فلم کے لیے منتخب کیا اور یقین کیا کہ میں یہ کردار ادا کر سکتی ہوں۔ اس کے علاوہ امتیاز علی کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے مہر کے طور پر دیکھا۔ میں اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ایک لاکھ اسکولوں میں لڑکیوں کیلئے بیت الخلا کا انتظام نہیں ہے: نیتی آیوگ


امتیاز علی کی فلموں میں محبت صرف ایک احساس نہیں بلکہ ایک سفر ہے جو نظروں، ادھوری باتوں اور یادوں میں رہتا ہے۔ فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کے ساتھ وہ ایک بار پھر سامعین کو اس جذباتی سفر پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ فلم امتیاز علی، اے آر رحمان اور ارشاد کامل کی تینوں کو دوبارہ اکٹھا کرتی ہے، جو اس سے قبل ’’امر سنگھ چمکیلا‘‘،’’تماشا‘‘ اور ’’راک اسٹار‘‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’میں واپسی آؤںگا‘‘ ۱۲؍جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK