Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھوپال میں’’ پیڈی‘‘ کی آواز کنسرٹ میں اے آر رحمان اور رام چرن کی شرکت

Updated: May 24, 2026, 8:03 PM IST | Mumbai

بوچی بابو ثنا کے ذریعہ ہدایت کردہ اور وِردّھی سنیماز، میتری مووی میکرز اور آئی وی وائی انٹرٹینمنٹ کے سپورٹ والی فلم ’’پیڈی‘‘ میں رام چرن اور جھانوی کپور لیڈ رول میں ہیں۔

Ram Charan And Others.Photo:X
رام چرن اور دیگر۔ تصویر:ایکس

فلم ’’ پیڈی ‘‘کی آواز کنسرٹ میں اے آر رحمان اور رام چرن کی موجودگی نےمداحوں کا جوش بڑھایا۔ بوچی بابو ثنا کے ذریعہ ہدایت کردہ اور وِردّھی سنیماز، میتری مووی میکرز اور آئی وی وائی انٹرٹینمنٹ کے سپورٹ والی فلم ’’پیڈی‘‘ میں رام چرن اور جھانوی کپور لیڈ رول میں ہیں۔ حال ہی میں سامنے آئے گرینڈ ٹریلر کو ناظرین کا زبردست رسپانس ملا ہے، جس سے سبھی پلیٹ فارمز پر بڑا بز بن گیا ہے۔ یہ فلم تین جون کو ایک شاندار پریمیئر کے لیے پوری طرح تیار ہے، جس کے بعد ۴؍ جون  ۲۰۲۶ء کو اسے دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

 


اس سال کی سب سے بڑی ہندوستانی فلم ’’پیڈی‘‘ اپنے سبھی اپڈیٹ کے ساتھ لگاتار کافی جوش پیدا کر رہی ہے۔ جھانوی کپور اور جگپتی بابو کے ساتھ رام چرن اسٹارر اس فلم نے ناظرین کے درمیان زبردست بز بنا رکھا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہوئے گرینڈ ٹریلر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس میں پیڈی کی دنیا، ایک کرکٹر، ریسلر اور رنر کے روپ میں رام چرن کے شاندار ٹرانسفارمیشنز اور اس کے لارجر دین لائف اسپورٹس ڈراما کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔
اس کے بعد ٹیم اور فینز بھوپال کے بی ایچ ای ایل دہرہ میدان میں منعقد ہندوستان کے سب سے بڑے مووی کنسرٹ ہیش ٹیگ فلم ’’پیڈی‘‘ کی آواز کے لیے تیار نظر آئے، جہاں نئے گانے ’’ہیلا للو‘‘ کو لانچ کیا گیا اور ساتھ ہی اے آر رحمان کی لائیو پرفارمنس بھی ہوئی۔ ایونٹ سے پہلے رحمان نے رام چرن کے ساتھ فلائٹ بورڈ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کرکے فینز کا جوش مزید اضافہ کردیا تھا۔ بھوپال میں منعقد ہیش ٹیگ پیڈی کی آواز ایونٹ بیحد شاندار اور یادگار ثابت ہوا، جہاں ہزاروں فینز کی موجودگی نے ماحول کو پوری طرح جوش سے بھر دیا۔ اے آر رحمان کی لائیو پرفارمنس،’’ہیلا للو‘‘ گانے کی لانچنگ اور رام چرن کی دمدار موجودگی نے ناظرین کو پوری طرح مسحور کر دیا۔ پورے ایونٹ کے دوران فینز کا جوش دیکھنے لائق تھا اور ہر کسی نے اس گرینڈ سیلیبریشن سے بھرپور انجوائے کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’رامائن‘‘ کے حقوق پر بولی کی جنگ، ہندی ڈیل ۴۵۰؍ کروڑ تک پہنچ گئی


تھیٹر میں ریلیز ہونے سے پہلے ہی،’’ پیڈی‘‘ نے ہر مارکیٹ میں زبردست ہلچل پیدا کر دی ہے اور دنیا بھر میں اس کے تعلق سے ایکسائٹمنٹ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فلم نے انٹرنیشنل لیول پر ابھی سے ہی مضبوط گرفت بنا لی ہے؛ خبروں کے مطابق نارتھ امریکہ میں ایڈوانس بکنگ شروع ہونے کے محض کچھ ہی گھنٹوں کے اندر ۱۰۰؍ کے ڈالر کا ہندسہ پار کر گئی۔ ایک سیدھے سادھے گاؤں کے کرکٹر سے لے کر خونخوار پیڈی پہلوان  کے طور پر رام چرن کا یہ چونکانے والا ٹرانسفارمیشن فینز میں سب سے بڑی بحث کا موضوع بن گیا ہے، جس نے فلم کے جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اسی بیچ، اے آر رحمان کا میوزک اس ہائپ کو لگاتار ہوا دے رہا ہے، جہاں یوٹیوب پر ’’چیکیری چیکیری‘‘ گانا ۲۰۰؍ ملین سے زیادہ ویوز اور ’’رئی رئی را را‘‘ ۶۸؍ ملین سے زیادہ ویوز کا ہندسہ پار کر چکا ہے۔ ہر نئے اپڈیٹ کے ساتھ ناظرین کی امیدیں اور بڑھتی جا رہی ہیں، جس سے ’’پیڈی‘‘  بہت تیزی سے سال کے سب سے بڑے اور کثیر المتوقع سنیمائی تجربات میں سے ایک کے طور پر تیار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مجھے معلوم تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، میں بہترین ذہنی حالت میں تھا: شریاس ایّر


بوچی بابو ثنا کے ذریعہ تحریر کردہ اور ہدایت کاری کی گئی، `پیڈی  میں رام چرن لیڈ رول میں ہیں اور ان کے ساتھ شیو راج کمار، جھانوی کپور، دیویندو شرما اور جگپتی بابو جیسے فنکار شامل ہیں، جو ایک مضبوط اسٹار کاسٹ کے روپ میں فلم کے اسکیل اور اثر کو مزید بڑھاتے ہیں۔ اس فلم کو وردھی سنیماز کے بینر تلے وینکٹ ستیش کیلارو نے پروڈیوس کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK