Inquilab Logo

آسٹریلیا اورپاکستان، ٹیم انڈیا کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

Updated: July 10, 2020, 12:32 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیا کے سابق اسپن گیندباز بریڈ ہاگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ہندوستانی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے

Team India and Australia - Pic : INN
ٹیم انڈیا اور آسٹرلیا ۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن گیندباز  بریڈ ہاگ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم  ہندوستانی  ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ۴۹؍سالہ سابق آسٹریلوی اسپن گیندباز بریڈ ہاگ سے یوٹیوب چینل پر مداح نے سوال کیا کہ  ان کی نظر میں کون سی ٹیم ہے جو  ٹیم انڈیا کو اسی کے گھر میں شکست دے سکتی ہے جس پر بریڈ ہاگ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 بریڈ ہاگ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس ٹیسٹ میں بہترین فاسٹ بولنگ اٹیک موجود ہے اور کچھ اچھےا سپنر بھی موجود ہیں۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ بھی کافی مضبوط  نظر آتی ہے اور وہ  ہندوستان کے میدانوں سے اچھی طرح واقف بھی ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ان دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے سیاسی تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر  ہندوستان کا سفر نہیں کرسکتے لہٰذا آسٹریلیا وہ دوسری ٹیم ہے جو ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ میں ڈھیر کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس ڈیوڈ وارنر، مارنس لبوشین اورا سٹیوا سمتھ کی صورت میں مضبوط بیٹنگ آرڈر موجود ہے۔ ہمارے پاس مضبوط بولنگ اٹیک بھی موجود ہے۔ 
 بریڈ ہاگ نے مزید کہا کہ آئندہ ۲؍برسوں میں اگر آسٹریلیائی ٹیم  ہن دوستان کا دورہ کرتی ہے تو وہ اسے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سابق آسٹریلوی ا سپنر بریڈ ہاگ کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد کرکٹ کو پاکستان اور  ہندوستان کی سیریز درکار ہے۔ اس سیریز سے بے پناہ دلچسپی پیدا ہوگی۔ کوہلی اور بابر اعظم میں کون بہتر ہے یہ فیصلہ بھی اس سیریز سے ہوگا۔ ہند پاک سیریز کیلئے مداح بھی ترس رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کو۴؍میچوں کی سیریز کھیلنی چاہئے جس میں ۲؍ٹیسٹ پاکستان میں ہوں اور۲؍ ٹیسٹ ہندوستان میں کرائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK