Inquilab Logo

ول جیکس اور وراٹ کی بدولت بنگلور فاتح

Updated: April 28, 2024, 9:55 PM IST | Ahmedabad

آئی پی ایل کے میچ میں ول جیکس کی ناٹ آؤٹ طوفانی سنچری (۱۰۰؍رن) اور وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری (۷۰) کی بنگلور نے ۹؍وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی

Will Jacks and Virat Kohli. Photo:INN
ول جیکس اور وراٹ کوہلی۔ (تصویر:آئی این این)

ول جیکس کی ناٹ آؤٹ طوفانی سنچری (۱۰۰؍رن) اور وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری (۷۰) کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے  ۴۵؍ویں میچ میں اتوارکو گجرات ٹائٹنس کو ۹؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔
۲۰۱؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں کپتان فاف ڈو پلیسس اور وراٹ کوہلی کی جوڑی نے پہلے  وکٹ کیلئے ۴۰؍ رن جوڑے۔ فاف ڈو پلیسس ۱۲؍ گیندوں پر۲۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد  ول جیکس نے طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور۴۱؍ گیندوں پر۵؍ چوکے اور ۱۰؍چھکے لگا کر شاندار ناٹ آؤٹ۱۰۰؍رن بنائے۔ وہیں کوہلی نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۴۴؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ۷۰؍ رن  بنائے۔ بنگلور نے۱۶؍ اوورمیں ایک وکٹ کے نقصان پر۲۰۶؍ رن بنا کر ۹؍ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ گجرات ٹائٹنس کی جانب سے واحد وکٹ سائی کشور نے حاصل کیا۔ یہ بنگلورو کی۱۰؍ میچوں میں تیسری جیت ہے۔
اس سے قبل سائی سدرشن ناٹ آؤٹ (۸۴؍ رن) اور شاہ رخ خان (۵۸؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے رائل چیلنجرز کو فتح کیلئے  ۲۰۱؍ رن کا ہدف دیا۔ اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے  آئی گجرات کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے پہلے ہی اوور میں ہی اوپنر ردھیمان ساہا (۵) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد کپتان شبھمن گل (۱۶) پویلین لوٹ گئے۔ سائی سدرشن اور شاہ رخ خان کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کیلئے ۸۶؍ رن کی شراکت کی۔ شاہ رخ خان نے۳۰؍ گیندوں پر۳؍چوکے اور ۵؍ چھکے لگا کر۵۸؍ رن  بنائے۔ سائی سدرشن نے۴۹؍ گیندوں پر۸؍ چوکے اور ۴؍ چھکے لگا کر۸۴؍رن  بنائے ۔ گجرات نے مقررہ۲۰؍ اوورمیں ۳؍ وکٹ پر۲۰۰؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK