Inquilab Logo

بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ۶؍ وکٹ سے شکست دی

Updated: May 06, 2024, 10:16 PM IST | Dhaka

۵؍ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں اتوار کو بنگلہ دیش نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد توحید ہردوئے کی ناٹ آؤٹ (۳۷) اور محمود اللہ (۲۶) کی اننگز کی بدولت زمبابوے کو ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی

Bangladesh Team. Photo:INN
بنگلہ دیش کی فاتح ٹیم ۔ (تصویر:آئی این این)

 ۵؍ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی۲۰؍ میچ میں اتوار کو بنگلہ دیش نے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد توحید ہردوئے کی ناٹ آؤٹ (۳۷)  اور محمود اللہ (۲۶) کی اننگز کی بدولت  زمبابوے کو ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
۱۳۹؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی اوپننگ جوڑی لٹن کمار داس اور تنزید حسن نے پہلے  وکٹ کیلئے ۴۱؍ رن جوڑے۔ لٹن کمار داس  ۲۵ ، تنزید حسن ۱۸، کپتان نظم الشانتو ۱۶؍ اور ذاکر علی۱۳؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے نے سب سے زیادہ۳۷؍ رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۳؍چوکے اور ۲؍چھکے لگائے جبکہ محمود اللہ۱۶؍ گیندوں پر ۲؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۲۶؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ توحید اور محمود اللہ نے۴۹؍ رن کی شراکت قائم کی۔ بنگلہ دیش نے۱۸ء۳؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر۱۴۲؍  رن بنانے کے بعد ۶؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ آئنزلے اینڈلوو اور رچرڈ نگاراوا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
  اس سے قبل ظہور احمد چودھری  اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔     زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جوناتھن کیمبل (۴۵؍رن) اور برائن بینیٹ (۴۴؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۳۸؍ رن بنائے۔ جوناتھن کیمپ بیل نے ۲۴؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے ۴۵؍رن کی اننگز کھیلی۔ برائن بینیٹ۲۹؍ گیندوں پر ۲؍چوکوں اور۳؍ چھکوں کی مدد سے۴۴؍ رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کیمپ بیل  اور برائن کے درمیان چھٹے وکٹ کیلئے ۴۳؍ رن کی شراکت ہوئی۔ جویلورڈ گمبی (۱۷)، کریگ ارون (۱۳) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔۴؍ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔  بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین اور تسکین احمد نے۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ شرف الاسلام، مہدی حسن اور محمد سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK