Updated: April 19, 2026, 4:06 PM IST
| Mumbai
رنویر سنگھ کی’’دُھرندھر۲‘‘ ایک ماہ سے اچھی کمائی کر رہی تھی، مگر اکشے کمار کی’’بھوت بنگلہ‘‘کے آتے ہی اس کی کمائی میں نمایاں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ ’’دُھرندھر۲‘‘ کی ہدایت کاری آدتیہ دھر نے کی ہے جبکہ ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی ہدایت کاری پریہ درشن نے کی ہے۔
بھوت بنگلہ۔ تصویر:آئی این این
اکشے کمار اور وامیکا گبی کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ اسی ہفتے ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم نے ریلیز کے بعد رنویر سنگھ کی ملٹی اسٹارر فلم’’دُھرندھر ۲‘‘ کی کمائی پر کافی حد تک اثر ڈالا ہے۔ ’’دُھرندھر ۲‘‘ تقریباً ایک ماہ سے اچھی کمائی کر رہی تھی، مگر ’’بھوت بنگلہ‘‘ کی آمد کے بعد اس کی کمائی میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آہستہ آہستہ ہی سہی لیکن ’’دُھرندھر ۲‘‘ کی کمائی کا گراف نیچے آ رہا ہے۔
۱۷؍ اپریل یعنی جمعہ کو سنیما گھروں میں پریہ درشن کی ہدایت کاری میں بنی ’بھوت بنگلہ‘ نے قدم رکھا۔ ریلیز سے پہلے ہی اس فلم کا اچھا چرچا ہو چکا تھا۔ فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے یعنی جمعرات کو’’دُھرندھر ۲‘‘ نے ۴۰ء۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ لیکن جمعہ کو ’’دُھرندھر ۲‘‘ کی کمائی کم ہو کر۷۰ء۲؍ کروڑ رہ گئی، جبکہ ’’بھوت بنگلہ‘‘ نے اوپننگ ڈے پر۲۵ء۱۲؍ کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی۔
’’بھوت بنگلہ‘‘نے’’دُھرندھر ۲‘‘ کی کمائی میں سیندھ لگائی
اگرچہ ’’دُھرندھر ۲‘‘ نے ایک ماہ میں زبردست کمائی کی ہے، لیکن جس طرح اس کا کریز تھا، توقع کی جا رہی تھی کہ یہ ’’دُھرندھر ۲‘‘کے مقابلے میں بھی مضبوط رہے گی۔ مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔’’دُھرندھر ۲‘‘ نے پہلے دو دنوں میں ’’دُھرندھر ۲‘‘ کی کمائی پر واضح اثر ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ارشد وارثی نے مزاحیہ کرداروں سے لطف اندوز کیا
پچھلے ویک اینڈ کے مقابلے میں رفتار کم
’’دُھرندھر ۲‘‘ نے گزشتہ جمعہ کو ۷؍کروڑ، ہفتہ کو ۵۰ء۱۳؍ کروڑ اور اتوار کو۵۰ء۱۴؍کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی تھی۔ یہ کمائی فلم کے ۲۳؍ویں، ۲۴؍ ویں اور۲۵؍ویں دن کی تھی جبکہ اس جمعہ یعنی ۳۰؍ویں دن فلم نے۷۰ء۲؍ کروڑ اور ۳۱؍ویں دن ۶۵ء۴؍ کروڑ روپے کمائے۔ اس سے واضح ہے کہ’’ بھووت بنگلہ‘‘ کے آنے کے بعد ناظرین کی توجہ نئی فلم کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ ’’بھوت بنگلہ‘‘نے ۳۱؍ دنوں میں گھریلو باکس آفس پر ۱۱۱۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے، جبکہ دنیا بھر میں اس نے۱۷۴۸؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آر ایس ایس دفتر کی سیکوریٹی کیخلاف عرضداشت
’’دُھرندھر ۲‘‘کے طوفان سے بچ گئی ’’بھو ت بنگلہ‘‘
’’بھوت بنگلہ‘‘ پہلے ۱۰؍ اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی، مگر ’’دُھرندھر ۲‘‘ کی زبردست کمائی کے باعث اس کی ریلیز آگے بڑھا دی گئی۔ پھر اسے ۱۷؍ اپریل کو ریلیز کیا گیا اور اس سے ایک رات پہلے ۱۶؍ اپریل کو اس کا پیڈ پری ویو رکھا گیا، جس سے۷۵ء۳؍ کروڑ روپے کمائے گئے۔ اوپننگ ڈے پر جمعہ کو اس نے ۲۵ء۱۲؍ کروڑ اور ہفتہ کو۱۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ پہلے دو دنوں میں ہی اس نے ۳۵؍ کروڑ روپے کما لیے۔ جبکہ عالمی سطح پر دو دنوں میں اس کا کلیکشن ۶۱ء۵۰؍کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔