Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ سے پہلے بڑا دھماکہ، سینیگال کا اسکواڈ آگیا، سادیو مانے کپتان

Updated: May 22, 2026, 6:09 PM IST | New Delhi

سینیگال کے ہیڈ کوچ پاپ تھیاؤ نے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے۲۸؍ رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اسٹار فارورڈ سادیو مانے مرکزِ نگاہ ہیں۔

Sadio Mane.Photo:X
سادیو مانے۔ تصویر:ایکس

 سینیگال کے ہیڈ کوچ پاپ تھیاؤ نے آئندہ ورلڈ کپ کے لیے۲۸؍ رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اسٹار فارورڈ سادیو مانے مرکزِ نگاہ ہیں۔ مانے، جو انجری کی وجہ سے قطر ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء سے باہر ہو گئے تھے، اس بار اپنی ٹیم کی بھرپور نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔


اسکواڈ میں سادیو مانے (النصر)، کالیدو کولی بالی (الہلال) اور ایڈورڈ مینڈی (الاہلی) جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بائرن میونخ کے۱۸؍ سالہ ابھرتے ہوئے مڈفیلڈر بارا ندیائے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایورٹن کے ادریس گیئے کو فٹنیس مسائل کے باوجود اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، تاہم لینس کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے ملانگ سار جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھئے:دہلی ہائی کورٹ نے ونیش پھوگاٹ کو نااہل قرار دینے پر ڈبلیو ایف آئی کو ڈانٹ پلائی

کوچ تھیاؤ کو رواں ماہ کے آخر تک فیفا کی ڈیڈ لائن سے قبل موجودہ اسکواڈ سے دو کھلاڑیوں کو کم کر کے فہرست کو ۲۶؍تک محدود کرنا ہوگا۔ سینیگال کو گروپ آئی میں رکھا گیا ہے جہاں ان کا مقابلہ درج ذیل ٹیموں سے ہوگا: فرانس: ۱۶؍ جون (نیو جرسی) - یہ ۲۰۰۲ء کے  اس تاریخی میچ کی یاد تازہ کرے گا جس میں  سینیگال نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دی تھی۔ ناروے: ۲۲؍جون (نیو جرسی) ،عراق: ۲۶؍ جون (ٹورنٹو)
 سینیگال کی ٹیم حالیہ افریقہ کپ آف نیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد اب ورلڈ کپ میں اپنی بہترین تاریخ (۲۰۰۲ء کوارٹر فائنل) کو دُہرانے یا اس سے آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سادیو مانے سمیت  سینیگال کی اس گولڈن جنریشن  کے لیے یہ ورلڈ کپ میں کامیابی کا آخری بڑا موقع ہو سکتا ہے۔
  نمایاں کھلاڑی:  گول کیپرز: ایڈورڈ مینڈی، یہوان دیوف۔  ڈیفنڈرز: کالیدو کولی بالی، موسیٰ نیاکھاتے۔  مڈفیلڈرز: پاپ ماتار سار، ادریس گیئے، لیمین کامارا۔ فارورڈز: سادیو مانے، نکولس جیکسن، اسماعیلہ سار۔  گول کیپرز۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ نے کانز میں ’’دی اپرنٹس‘‘ رُکوانے کی کوشش کی: سیباسٹین اسٹین کا دعویٰ


 ایڈورڈ مینڈی (الاہلی) ،یہوان دیوف (نیس)، موری دیاؤ (لے ہاورے) ، ڈیفنڈرز : الیدو کولی بالی (الہلال)، موسیٰ نیاکھاتے (لیون) ، اسماعیل جیکبز (گالاتاسرائے) ،کریپین دیاٹا (موناکو) ،مامادو سار (چیلسی) ،الحاج مالک دیوف (ویسٹ ہیم یونائیٹڈ)،  عبداللہ سیک (مکابی حیفہ)، انتوان مینڈی (نیس)،  الائے کامارا (اینڈر لِچٹ) ،مصطفیٰ مبو (پیرس ایف سی)  مڈفیلڈرز:  ادریسا گیئے (ایورٹن)،  پاپ ماتار سار (ٹوٹنہم ہاٹ اسپر) ،بارا ندیائے (بائرن میونخ) ،پاپ گیئے (ویاریال) ،لیمین کامارا (موناکو)،  حبیب دیارا (سنڈر لینڈ) ،پاتھے سس (رایو والیکانو) ،فارورڈز: سادیو مانے (النصر) ،نکولس جیکسن (بائرن میونخ) ،اسماعیلہ سار (کرسٹل پیلس) ،الیمان ندیائے (ایورٹن)،  بامبا دیانگ (لورینٹ) ،ابراہیم مبائے (پیرس سینٹ جرمین) ،آسان دیاؤ (کومو)، شیریف ندیائے (سامسن اسپور) 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK