Inquilab Logo

سچن کے زیادہ رن کا ریکارڈ روٹ توڑ سکتے ہیں: بائیکاٹ

Updated: January 28, 2021, 1:25 PM IST | Agency | London

انگلینڈ کے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ میں مایہ ناز کھلاڑی سچن تینڈولکر کے ٹیسٹ میں اب تک کے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ توڑنے کی قابلیت اور استعداد ہے۔

Sachin Tendulk. Picture :INN
سچن تینڈولکر ۔ تصویر:آئی این این

انگلینڈکے سابق کرکٹر جیفری بائیکاٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ میں مایہ ناز کھلاڑی سچن تینڈولکر کے ٹیسٹ میں اب تک کے سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ توڑنے کی قابلیت اور استعداد ہے۔  بائیکاٹ نے یہ تبصرہ روٹ کے سری لنکا کے خلاف ۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز  میں بڑا اسکور بنانے اور انگلینڈ کے صفر۔۲؍سے سیریز جیتنے کے بعد کیا ہے۔ روٹ نے پہلے ٹیسٹ میں پہلے ۲۲۸؍ اور دوسرے ٹیسٹ میں ۱۸۶؍ رن بنائے۔ انہوں نے ۴؍ اننگز میں ۱۰۶ء۵۰؍ کے اوسط سے۴۲۶؍ رن بنائے۔ روٹ اب فروری میں ۴؍ ٹیسٹ کیلئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔  ۸۰؍ برس کے بائیکاٹ نے اپنی ایک تحریر میں کہا’’ روٹ میں۲۰۰؍ ٹیسٹ کھیلنے اور سچن سے بھی زیادہ ٹیسٹ رن بنانے کی استعداد ہے۔ روٹ صرف۳۰؍ برس کے ہیں اور وہ ۹۹؍ ٹیسٹ میں۸۲۴۹؍رن پہلے ہی بنا چکے ہیں۔ جب تک انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں لگتی تب تک ایسی کوئی وجہ نہیں ہے کہ وہ سچن کے ٹیسٹ میں۱۵۹۲۱؍ رن کے ریکارڈ کو توڑ نہ پائیں۔  روٹ کاموازنہ  وراٹ کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن جیسے موجودہ وقت کے ان کی سطح کے کھلاڑیوں سے ہی کرنی چاہیے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK