• Thu, 15 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کل کاکروچ جنتا پارٹی کا ترنگا مارچ

Updated: October 15, 2026, 11:36 AM IST | Agency | New Delhi

ابھیجیت دپکے کا دہلی پہنچنے کے بعد اعلان، کہا: سوروداس اور آشوتوش کو ترنگا لہرانے پر گرفتار کیاگیا، کناٹ پیلس پر ترنگا لہراکر اس کا جواب دیا جائےگا۔

Abhijit Dipke speaking to the media. Photo: INN
ابھیجیت دپکے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے  دہلی پہنچنے کے بعد بدھ کو شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جمعہ، ۱۶؍ اکتوبر کو شام ۵؍ بجے دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع سینٹرل پارک میں قومی پرچم کے ساتھ جمع ہوں۔ یہ اپیل  سورَو داس اور آشوتوش رانکا کو ۵؍دن کی عدالتی حراست میں بھیجے جانے کے بعد کی گئی ہے۔ دپکے نے  ایکس  پوسٹ میں کہاکہ ’’ہم یہ دکھائیں گے کہ ترنگا لہرانا کوئی جرم نہیں ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے:’بی جےپی کو زیادہ ووٹ دلانے کی کوشش کرونگا‘

انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اس اپیل کے بعد انہیں بھی جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ جنتر منتر جو وسطی دہلی میںعوامی احتجاج کیلئے مختص تھا، کو مظاہرہ گاہ کے طورپر ڈی نوٹیفائی کئے جانے  کے خلاف احتجاجاًمنگل ۱۳؍ اکتوبر کی صبح آشوتوش رانکا، سورو داس اور سی جےپی کے دیگر کارکن   جنتر منتر پہنچے اور وہاں انہوں نے ترنگالہرا کر احتجاج کے عوامی حق کا اظہار کیا تاہم چند ہی منٹوں  میں  انہیں گرفتار کرلیاگیا اور ۲۴؍ گھنٹے حراست میں  رکھنےکے بعدگرفتار کیاگیا اور عدالت میں پیش کر کے ۵؍ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھجوا دیاگیا۔  اس گرفتاری  کے خلاف پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت  حزب اختلاف کے تمام لیڈروں نے صدائے احتجاج بلند کی ہے۔  پولیس کا الزام ہے کہ ملزمین اجازت کے بغیر احاطے میں داخل ہوئے اور پولیس کو اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے روکا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK