Inquilab Logo

رونالڈو کے قابل اعتراض اشارے سے سعودی لیگ کے میچ میں ہنگامہ

Updated: February 27, 2024, 9:12 PM IST | Riyadh

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیوز میں رونالڈو کو اپنے کان پکڑے ہوئے اور بار بار اپنے ہاتھ اپنے کمر کے قریب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ رونالڈو ایسا جارحانہ اشارہ کرکے اپنی ٹیم النصر کی حریف ٹیم الشباب کے حامیوں کو تنگ کررہے ہیں

Cristiano Ronaldo. Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ (تصویر: آئی این این)

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیوز میں رونالڈو کو اپنے کان پکڑے ہوئے اور بار بار اپنے ہاتھ اپنے کمر کے قریب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ رونالڈو ایسا جارحانہ اشارہ کرکے اپنی ٹیم النصر کی حریف ٹیم الشباب کے حامیوں کو تنگ کررہے ہیں
 تجربہ کار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرو لیگ میں شائقین کو مبینہ طور پر قابل اعتراض اشارے کرنے پر تنازعات میں گھر گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے رویے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیوز میں رونالڈو کو اپنے کان پکڑے ہوئے اور بار بار اپنے ہاتھ اپنے کمر کے قریب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ رونالڈو ایسا جارحانہ اشارہ کرکے اپنی ٹیم النصر کی حریف ٹیم الشباب کے حامیوں کو تنگ کررہے ہیں۔ یہ واقعہ اتوار کے میچ کے دوران پیش آیا جس میں النصر نے الشباب کو۲۔۳؍گول سے شکست دی۔ویڈیو میں شائقین کو `میسی میسی کے نعرے لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ارجنٹائنا کے سپر اسٹار لیونل میسی ایک عرصے سے پرتگالی کھلاڑی رونالڈو کے حریف ہیں۔ اگرچہ یہ واقعہ ٹیلی ویژن کیمروں میں قید نہیں ہوا تاہم ۳۹؍ سالہ رونالڈو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عربین فٹبال فیڈریشن واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رونالڈو کو معطل کیا جا سکتا ہے۔ النصر کا اگلا میچ جمعرات کو ہوگا۔ رونالڈو نے دسمبر۲۰۲۲ء میں سعودی عرب کے اس کلب کو جوائن کیا تھا۔ وہ لیگ میں اب تک سب سے زیادہ۲۲؍گول کر چکے ہیں۔ ان میں الشباب کے خلاف پہلے ہاف میں پنالٹی پر کیا گیا گول بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK