Inquilab Logo

محمد سمیع کے بھائی کیف کی خطرناک گیندبازی ، یوپی۶۰؍رن پر ڈھیر

Updated: January 13, 2024, 11:14 AM IST | Agency | Kanpur

رنجی ٹرافی کے میچ میں۱۴؍ رن دے کر ۴؍وکٹ لئے۔ مغربی بنگال کے کھلاڑی کی بدولت ٹیم نے معمولی برتری حاصل کرلی ۔بنگال کے بھی ۵؍وکٹ گرے۔

Mohammad Kaif with his brother and fast bowler Mohammad Sami. Photo: INN
محمد کیف اپنے بھائی اور تیز گیندباز محمد سمیع کے ساتھ۔ تصویر : آئی این این

یہاں کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بنگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد سمیع کے بھائی محمد کیف نے اپنی شاندار گیندبازی سے سب کو حیران کردیا۔ اتر پردیش کے خلاف کھیلے جانےوالے میچ میں کیف نے صرف۱۴؍ رن دے کر۴؍ وکٹ حاصل کئے جس کی وجہ سے یوپی کی ٹیم صرف ۶۰؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ جب کیف بولنگ کرنے آئے تھے اس وقت سورج سندھو جیسوال (۳؍رن) کے ساتھ ایشان پورل (۲؍رن ) نے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ کیف نے۵ء۵؍ اوورس میں ۱۴؍رن دے کر۴؍ وکٹ حاصل کئے۔
 یوپی کی ٹیم بکھر گئی
 سمرتھ سنگھ آرین جوال کے ساتھ یوپی کی طرف سے اوپننگ کے لئے آئے تھے۔ دونوں نے ٹیم کو مستحکم آغاز دینے کی کوشش کی لیکن چوتھے اوور میں ہی سورج نے آریان کو۱۱؍ رن پر بولڈ کردیا۔ اس کے بعد صرف۴؍رن بنانے کے بعد آنے والے پریم گرگ کو ایشان پورل نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد ایشان نے کپتان نتیش رانا (۱۱؍رن) کو بھی پویلین کا راستہ دکھایا۔ جیسے ہی سمرتھ کا وکٹ گرا، یوپی نے لگاتار وکٹ گنوانا شروع کردیا۔ تب تک گیند کیف کے ہاتھ میں تھی۔ سمرتھ کے علاوہ کیف نے سوربھ کمار، بھونیشور اور راجپوت کے وکٹ لئے۔
بنگال کو اب ۳۵؍ رن کی برتری حاصل ہے
 بنگال نے یوپی کو۶۰؍ رن تک محدود کرنے کے بعد مستحکم آغاز کیا۔ بھونیشور کمار نے۱۱؍ویں اوور میں سورو پال کا وکٹ حاصل کیا۔ اسی اوور میں انہوں نے سدیپ کمار کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ بھووی یہیں نہیں رکے، انہوں نے مجمدار۱۲، منوج تیواری، ابھیشیک پور یل کے وکٹ لے کر اپنے ۵؍ وکٹ مکمل کئے۔ یوپی نے پہلے دن۲۸؍ اوور پھینکے جس میں بھونیشور نے اکیلے۱۳؍ اوور پھینکے۔ اس وقت بنگال نے ۵؍ وکٹوں کے نقصان پر۹۵؍ رن بنائے ہیں ۔ اسے۳۵؍ رن کی برتری حاصل ہے۔
سمیع نے جوش بڑھا دیا 
 اپنے رنجی کریئر کے آغاز سے پہلے محمد سمیع نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے بھائی کیف کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ سمیع نے لکھا تھاکہ ’’ایک طویل جدوجہد کے بعد، آخر کار آپ کو بنگال کے لئے رنجی ٹرافی کیپ مل گئی۔ خوش آمدید! حیرت انگیز کامیابی! مبارک ہو، میں آپ کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں ۔ اپنا۱۰۰؍ دیں اور سخت محنت کریں اور اچھا کرتے رہیں ۔‘‘
گجرات کی ٹیم ۲۶۴؍رن پر آؤٹ 
 گجرات کی ٹیم رنجی ٹرافی کے پہلے دن جمعہ کو ۲۶۴؍رن پر آؤٹ ہوگئی۔ کرناٹک کے خلاف ہونےو الے میچ میں گجرات کے بلے بازوں نے جدوجہد کی ۔ گجرات کے کھلاڑی چیتن گالا آخر تک کوشش کرتے رہے۔ وہ ۹۲؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۴۵؍رن بنانے میں کامیاب رہے۔ کرناٹک کے کھلاڑی پرسدھ کرشنا نے اپنی گیندبازی کا جلوہ بکھیرا اور ۲؍وکٹ لیا۔ وجے کمار نے بھی اچھی گیندبازی کی اور ۱۸ء۱؍ اوور میں ۴۲؍رن دے کر ۲؍وکٹ لئے۔ 
سوراشٹر کی ٹیم ۱۴۵؍رن پر ڈھیر 
 رنجی ٹرافی کے میچ کے پہلے جمعہ کوسوراشٹر کی ٹیم ۱۴۵؍رن پر ڈھیر ہوگئی۔ہریانہ کے گیندبازوں نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے سوراشٹر کو معمولی اسکورتک محدود کردیا۔ ہریانہ نے اپنی پہلی اننگز میں ۳۳؍اور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۲۲؍ رن بنالئے ہیں ۔ اس نے ۲۳؍رن کی برتری حاصل کرلی ہے اور اس کے پاس ہمالیائی برتری کا موقع ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK