Inquilab Logo

دہلی کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کو ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید

Updated: May 13, 2023, 11:54 AM IST | New Delhi

آسٹریلیا کے سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل کا موجودہ سیزن دہلی کپیٹلز کیلئے ابھی ختم نہیں ہوا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ کا  خیال ہے کہ ۱۱؍میں سے ۷؍ میچ ہارنے کے باوجود `ابھی ان کا سیزن ختم نہیں ہوا ہے اور وہ اپنے باقی ۳؍ میچوں میں اچھی کارکردگی کے بارے میں مثبت ہیں۔پونٹنگ نے پنجاب کنگز کے خلاف میچ سے قبل کہا’’ہمارا سیزن ابھی ختم نہیں ہوا ہے، مزید ۳؍ میچ باقی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے آخری ۳؍ میچ جیت سکتے ہیں اور پھر دیکھیں گے کہ ہم کہاں جا سکتے ہیں۔‘‘
 پونٹنگ نے اعتراف کیا کہ رشبھ پنت کے سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ان کی مشکلات جو شروع ہوئی تھیں، آئی پی ایل ۲۰۲۳ءکے ساتھ بڑھتی گئیں۔پونٹنگ نے کہا’’ہماری مشکلات نیلامی کے ایک ہفتے بعد شروع ہوئیں جب رشبھ بدقسمتی سے حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس سے کسی بھی ٹیم میں ایک خلا ہوجاتا۔ یہ سیزن پرتھوی شا کے لئے بھی اچھا نہیں رہا۔ ہمارے ۴؍ میں سے ۲؍ ریٹین  کئے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ ایسا ہونے سے  یوںہی ٹیم کمزورہوگئی۔ درمیان میں مچل مارش اور ہنرک نوٹجےکو بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن  لوٹنا پڑا۔ ہم نے صحیح ٹیم کمبی نیشن حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن یہ سب چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں تھیں۔‘‘
 پونٹنگ نے دہلی کے سب سے بڑے مسئلے کے بارے میں کہا کہ ان کے بلے باز اس سیزن میں مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا’’مجموعی طور پر بات یہ ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیل سکے۔ میرے خیال میں چنئی کے خلاف میچ اس کی بہت اچھی مثال ہے۔ ہم نے گیند کے ساتھ پہلی اننگز میں بہت اچھا کام کیا۔ چنئی کو ۱۶۰؍رنوں پر روکنا ایک اچھی کوشش تھی، لیکن بلے بازی ایک بار پھر اوسط درجے کی رہی جو اس سال ہمارا سب سے بڑا سر درد رہا ہے۔انہوں نے کہا’’ہم نے کبھی بہت اچھا کھیلا ہے اور کبھی بہت برا۔ ہم نے ایک میچ پہلے (رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف) تقریباً ۱۸۰؍رنوں کا ہدف ۱۶؍اوور میں حاصل کرلیا تھا لیکن چنئی کے خلاف ۱۶۰؍ رن بھی نہیں بناسکے۔ ہماری پرفارمنس یکساں نہیں رہی اور اس ٹورنامنٹ میں آپ تھوڑا سا بھی چوکتے ہیں تو آپ کے ہارنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ipl Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK