Inquilab Logo

پہلے ۲؍سیٹ ہارنے کے باوجو دجوکووچ کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: June 09, 2021, 1:55 PM IST | Agency | Paris

اٹلی کے موسیٹی نے ٹینس کے نمبروَن کھلاڑی کو زبردست ٹکر دی۔ ۵؍سیٹوں تک میچ جاری رہا۔ ندال نے بھی آسان فتح کے ساتھ فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

Novak Djokovic. Picture:INN
نوواک جوکووچ ۔تصویر:آئی این این

عالمی نمبروَن  کھلاڑی اور ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ ، اٹلی کے لورینزو موسیٹی سے پہلے دو سیٹ ہار گئے تھے لیکن پھر وہ ۶۔۷، ۶۔۷، ۱۔۶، صفر۔۶، صفر۔۴؍ کے ساتھ مقابلے میں لوٹتے  ہوئے کامیابی  حاصل کرکے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔دوسری جانب اسپین کے رافیل ندال بھی فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ اپنے نمایاں کریئر میں ۵؍ویں بار جوکووچ نے جیت کے لئے دو سیٹوں سے شاندار  لوٹتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔۲۰۱۶ء کے چمپئن  رہ چکےجوکووچ ۲۰۰۹ء میں جرمنی کے فلپ کولشریبر سے  ہارنے کے بعد کبھی چوتھے راؤنڈ میں نہیں ہارے تھے اور انہوں نے۱۹؍ سالہ موسیٹی کے اپنے گرینڈ سلیم ڈیبیو میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لئے  ۸؍ویں کھلاڑی بننے کے خواب کو توڑا تھا۔  موسیٹی نے فیصلہ کن سیٹ میں صفر۔۴؍ سے  پیچھے ہونے  کے بعد میچ چھوڑ دیا۔ ورلڈ نمبر۷۶؍ موسیٹی نے ابتدائی ۲؍ سیٹوں میں اپنے کریئر کے سب سے بڑے میچ میں۱۸؍ ونر لگائےاور۱۸؍ بار کے گرینڈ سلیم چمپئن  کو حیران کردیا لیکن جوکووچ جنہیں میراتھن مین کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے موسیٹی کو اگلے ۳؍ سیٹوں میں۱۶؍ گیمز میں صرف ایک گیم جیتنے کا موقع فراہم کیا اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ جوکووچ نے تیسرے سیٹ میں ۳۰؍ میں سے۲۸؍ پوائنٹس لئے اور چوتھے سیٹ میں صفر۔۴؍ سے آگےہو گئے۔ سربیا کے کھلاڑی نے ۳؍ گھنٹے۲۷؍ منٹ میں میچ ختم کیا۔
 جوکووچ کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ۹؍ویں سیڈ اٹلی کے میٹو بیریٹینی سے ہوگا جو چوتھے راؤنڈ سے سابق نمبر وَن سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے باہر ہونے کے بعد بغیر کسی  مقابلے کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئے۔ جوکووچ مسلسل ۱۲؍ویں سال فرینچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوئے ہیں۔ جوکووچ نے تیسرے سیٹ میں ۱۔۳؍کی برتری سے مسلسل۱۳؍ گیم جیت کر فیصلہ کن سیٹ میںصفر۔۴؍کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے سیٹ میں۴۴؍پوائنٹس اور دوسرے سیٹ میں ۴۱؍ پوائنٹس حاصل کرنے والے موسیٹی اگلے۲؍ سیٹوں میں صرف۱۴؍پوائنٹس حاصل کرسکے اور فیصلہ کن سیٹ میں اپنے کورٹ موومنٹ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور میچ میں چوتھا گیم ہارنے کے بعد میچ چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK