• Fri, 13 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دُھرندھر‘‘ کی پاکستانی گرے مارکیٹ میں دھوم: پائریٹڈ کاپیاں ۵۰؍ روپے میں دستیاب

Updated: February 13, 2026, 6:23 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ کی فلم ’’دُھرندھر‘‘ پر پاکستان میں تھیٹرز میں پابندی لگائی جا چکی ہے، لیکن کراچی کی مارکیٹوں میں اس کی پائریٹڈ کاپیاں کھلے عام دستیاب ہیں۔ فلم کے پاکستان مخالف موقف کے باوجود، یہ ملک میں شوقین ناظرین کو مل گئی ہے۔

Ranveer Singh.Photo:INN
رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

فلم ’’دُھرندھر‘‘ پاکستان میں تھیٹر کی ریلیز سے محروم رہی، لیکن ملک میں اس کی پائریٹڈ کاپیاں کھلے عام فروخت ہو رہی ہیں۔ ہندوستانی یوٹیوبر کارل راک، جو ہندوستان میں مقیم ہیں، نے حال ہی میں کراچی کے مشہوررینبوسینٹر میں فلم کی پائرٹیڈکاپیاں کھلے عام فروخت ہوتے دیکھیں  یہ مارکیٹ غیر قانونی مواد کا مرکز سمجھا جاتاہے۔ پاکستان میں یہ فلم صرف۵۰؍ روپے (تقریباً ۱۵؍ ہندوستانی روپے) میں دستیاب ہے، جو ایک ڈالر سے بھی کم ہے۔
کراچی کی  پائریٹڈ مارکیٹ میں ’’دُھرندھر‘‘ کی فروخت
راک، جو نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک  ہندوستانی سے شادی شدہ ہیں، کراچی کے مشہور رینبو سینٹر کی سیر کر رہے تھے جب انہوں نے ایک دکان دار کو رنویر سنگھ کی فلم کی کاپیاں فروخت کرتے ہوئے دیکھا۔ راک حیران تھے کہ  ہندوستانی فلمیں پاکستان میں اتنی آسانی سے، اور اتنی کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
 ویڈیو میں راک کہتے سنے جا سکتے ہیں  کہ ہندوستانی  فلمیں پاکستان میں  دکھائی نہیں جاتی ہیں  لیکن دیکھو میں نے کیا پایا۔ یہ  ہندوستان کی نئی فلم ہے؟ 
دکاندار جواب دیتے ہیں کہ یہ ایک ہندوستانی فلم ہے، ’’دُھرندھر‘‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔  راک نے پھر پوچھا ’’یہ فلم کتنے روپے کی ہے؟‘‘  دکان دار نے جواب دیا’’سر، یہ ۵۰؍ روپے (تقریباً ۱۶؍ہندوستانی  روپے) کی ہے۔  راک نے اپنے ناظرین کو بتایا کہ فلم کا مرکزی ہیرو رنویر سنگھ، سندھی ہیں جن کے دادا دادی۱۹۴۷ء میں پاکستان سے ہندوستان منتقل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے ہاتھوں بارسلونا فٹبال کلب کی دُرگت

پروڈیوسر کے تاثرات 
قبل ازیں’’دُھرندھر‘‘ کی پروڈیوسر جیوٹی دیشپانڈے  نے فلم کی غیر معمولی مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ صرف ایک زبان میں ریلیز ہوئی، لیکن پاکستان میں یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن چکی ہے۔ دیشپانڈے نے کہا کہ  ’’دُھرندھر‘‘کی کامیابی صرف ایک زبان میں غیر معمولی رہی۔ اس نے جنوبی ہندوستانی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر، سیم مینڈس کی فلم ’’دی بیٹلز بایوپک‘‘ میں موسیقار روی شنکر کا کردار ادا کریں گے

’’دُھرندھر‘‘ کے بارے میں
آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دُھرندھر‘‘ دسمبر۲۰۲۵ء میں تھیٹرز میں ریلیز ہوئی اور بلاک بسٹر بن گئی۔ فلم کو۳۰؍ جنوری کو او ٹی ٹی پر ریلیز کیا گیا اور یہ نیٹ فلکس کی ٹاپ ۱۰؍ لسٹ میں سرفہرست رہی۔ ایک وقت پر’’دُھرندھر‘‘ نے ہندوستان  اور پاکستان دونوں میں نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کی، جس سے فلم کی عوامی مقبولیت واضح ہوئی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK