Inquilab Logo

دنیش کارتک کو عالمی کپ ٹیم میں شامل کیا جائے :رائیڈو

Updated: April 19, 2024, 12:38 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی امباتی رائیڈو نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں حیدرآباد کے خلاف۳۵؍ گیندوں پر۸۳؍ رن بنانے کے بعد انہیں ۲۰۲۴ء کے ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔

Dinesh Karthik is batting brilliantly in IPL. Photo: INN
دنیش کارتک آئی پی ایل میں شاندار بلے باز ی کر رہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی امباتی رائیڈو نے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں حیدرآباد کے خلاف۳۵؍ گیندوں پر۸۳؍ رن بنانے کے بعد انہیں ۲۰۲۴ء کے ٹی۔ ۲۰؍ ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنے کی وکالت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ۲۸۷؍کے بڑے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے، ڈو پلیسس (۲۸ ؍گیندوں پر۶۲؍رن) اور وراٹ کوہلی (۲۰؍گیندوں پر۴۲؍رن) نے آر سی بی کے تعاقب کیلئے اچھا آغازفراہم کیا تھا۔ اس کے بعد دنیش کارتک کی بلے بازی آئی اور انہوں نے اکیلے ہی۳۵؍ گیندوں پر۸۳؍ رن بنا کر میزبان ٹیم کو کھیل میں برقرار رکھا اور ان کی اس بیٹنگ کی بدولت آرسی بی نے۷؍ وکٹ پر۲۶۲؍ رن بنائے۔ اب تک۷؍ مقابلوں میں تجربہ کار کارتک نے۲؍ نصف سنچریوں کے ساتھ ۷۵ء۳۳؍ کے اوسط اور۲۰۵ء۴۵؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۲۲۶؍ رن بنائے ہیں۔ 
 امباتی رائیڈو نے انکشاف کیا کہ کارتک ہمیشہ ایم ایس دھونی کے سائے میں رہے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا زیادہ موقع نہیں ملا۔ کارتک کے پاس آخری بار ہندوستان کا میچ ونر بننے اور ورلڈ کپ جیت کر اپنے کریئرکا خاتمہ کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ لہٰذا، مجھے یقین ہے کہ کارتک کو ورلڈ کپ ٹیم کیلئے لیا جانا چاہئے۔ دوسری جانب عرفان پٹھان کارتک کے انتخاب کے حوالے سے مختلف رائے رکھتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں گیندباز مختلف سطح کے ہوں گے اور کارتک کیلئے ان کے خلاف رن بنانا آسان نہیں ہوگا۔ وہ پورے فام میں کھیل رہے ہیں اور شاندرا بلے بازی کر رہے ہیں لیکن ہندوستانی کرکٹ اور ورلڈکپ ایک مختلف سطح پر ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK