دوحہ میں قطر ایکسن موبل اوپن میں کارلوس الکاراز نے شاندار فنش کرتے ہوئے سیدھے سیٹوں میں جیت حاصل کی۔ اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ایک کھلاڑی نے ویلنٹن روئیر کو۲۔۶، ۵۔۷؍ سے ہرا کر ہارڈ کورٹ اے ٹی پی ۵۰۰؍ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
EPAPER
Updated: February 19, 2026, 3:58 PM IST | Doha
دوحہ میں قطر ایکسن موبل اوپن میں کارلوس الکاراز نے شاندار فنش کرتے ہوئے سیدھے سیٹوں میں جیت حاصل کی۔ اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ایک کھلاڑی نے ویلنٹن روئیر کو۲۔۶، ۵۔۷؍ سے ہرا کر ہارڈ کورٹ اے ٹی پی ۵۰۰؍ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔
بدھ کی دیر رات دوحہ میں قطر ایکسن موبل اوپن میں کارلوس الکاراز نے شاندار فنش کرتے ہوئے سیدھے سیٹوں میں جیت حاصل کی۔ اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ایک کھلاڑی نے ویلنٹن روئیر کو۲۔۶، ۵۔۷؍ سے ہرا کر ہارڈ کورٹ اے ٹی پی ۵۰۰؍ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ الکاراز نے دوسرے سیٹ میں ۲۔۵؍سے مسلسل پانچ گیمز جیتے اور اپنے لیول کو ہمیشہ کی طرح شاندار طریقے سے اوپر اٹھاتے ہوئے۹۶؍ منٹ میں دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کی۔
جب الکاراز سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں کبھی شک ہوا کہ وہ جیت حاصل کر سکتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ’’ظاہر ہے مجھے ہر چیز کے لیے تیار رہنا تھا۔ کچھ لمحے ایسے تھے جب میں نے تیسرے سیٹ کے بارے میں سوچا، میں جھوٹ نہیں بولوں گا، لیکن ظاہر ہے یہ میرے دماغ میں ایک چھوٹی سی جگہ تھی جو ایسا سوچ رہی تھی۔ باقی سب کچھ سولیوشن تلاش کرنے اور پھر سے صحیح راستہ ڈھونڈنے پر کام کر رہا تھا۔‘‘
آسٹریلین اوپن خطاب جیتنے کے بعد اب مسلسل نو میچ جیتنے والے الکاراز جمعرات کو آخری چار میں جگہ بنانے کے لیے کیرن کھاچانوف سے مقالہ کریں گے۔ ساتویں سیڈ کھاچانوو، جنہوں نے بدھ کو مارٹن فکسووکس کو۲۔۶، ۶۔۴، ۴۔۶؍ سے ہرایا تھا، قطر کی راجدھانی میں ۲۰۲۴ءکے چیمپئن تھے۔
یہ بھی پڑھئےَ:’’کاک ٹیل ۲‘‘ کی کہانی افشاں ، شاہد نہیں،کریتی اور رشمیکا مرکزی کردار نبھائیں گی
الکاراز اب آؤٹ ڈور ہارڈ کورٹ پر مسلسل ۲۷؍ میچ جیت چکے ہیں، جو گزشتہ اگست میں سنسناٹی اوپن میں ان کے خطاب جیتنے کے بعد سے ہے۔ ۲۲؍ سالہ الکاراز دوحہ میں اپنی پہلی ٹرافی جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں ایک سال پہلے ایونٹ میں آغاز کرتے وقت وہ کوارٹر فائنل مرحلے میں جیری لہیہکا سے ہار گئے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک شرما کی صفر کی ہیٹ کرک، ہندوستان کی سب سے بڑی تشویش
الکاراز جمعرات کو قطر میں کھاچانوو کے خلاف اپنے پرفیکٹ ریکارڈ کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ وہ جوڑی کی ہیڈ ٹو ہیڈ سیریز میں ۰۔۵؍ سے آگے ہیں، جس میں ۲۰۲۴ء میں بیجنگ میں ان کی واحد ہارڈ کورٹ میٹنگ میں سیدھے سیٹوں میں جیت شامل ہے۔الکاراز کے ڈرا کے ہاف میں دوسرے کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ اور دفاعی چیمپئن آندرے روبلیف کا مقابلہ اسٹیفانوس ستسپاس سے ہوگا۔ روبلیف نے فیبین ماروزسن کو۲۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرایا جبکہ سابق ورلڈ نمبر ۳؍ ستسپاس نے چوتھی سیڈ ڈینیل میدویدیف کو۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر ۱۰؍ ماہ میں اپنے پہلے ٹور لیول کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔