Inquilab Logo

انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دی

Updated: April 05, 2024, 11:38 AM IST | Agency | Hamilton

ٹیمی بیومونٹ کی ۸۱؍ رنوں کی شاندار اننگز اور اس کے بعد نیٹ سائیور برنٹ کی جارح گیند بازی کے بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے جمعرات کو آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے دوسرے یکروزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۵۶؍رنوں سے شکست دے دی۔ 

Tamsin Beaumont. Photo: INN
ٹیمی بیومونٹ۔ تصویر : آئی این این

ٹیمی بیومونٹ کی ۸۱؍ رنوں کی شاندار اننگز اور اس کے بعد نیٹ سائیور برنٹ کی جارح گیند بازی کے بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے جمعرات کو آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے دوسرے یکروزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ۵۶؍رنوں سے شکست دے دی۔ 
 نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم ۲۵۳؍رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ۶۶؍ کے اسکور پر ۴؍ وکٹ گنوا بیٹھی۔ جارجیا پلیمر ۷؍ رن، سوزی بیٹس ۲۸؍، امیلیا کیر ۱۴؍اور میڈی گرین ۷؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جلد ہی سمٹ جائے گی۔ بحران کے ایسے وقت میں بروک ہالیڈے اور ازابیلا گاجے نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلئے۱۰۰؍ رنوں کی شراکت ہوئی۔ ازابیلا گاجے ۴۷؍رن بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ ٹیم کی جانب سے بروک ہالیڈے نے سب سے زیادہ۵۷؍ رنوں کی اننگز کھیلی۔ ہناّ روئے ۱۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی کوئی بھی بلے باز پچ پر ٹھہر نہیں ہو سکیں اور پوری ٹیم ۴۵؍اوور میں محض ۱۹۶؍رن بنا سکی اور اسے ۵۶؍ رنوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 
 انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سائیور برنٹ نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔ کیٹ کراس، لارین بیل، سوفی ایکلسٹون اور چارلی ڈین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
 اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی ٹیمی بیومونٹ اور مایا باؤچر نے پہلے وکٹ کیلئے ۳۷؍ رن بنائے۔ باؤچر ۲۰؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد کپتان ہیتھر نائٹ نے اننگز کو سنبھالا اور بیومونٹ کے ساتھ ۷۰؍ رنوں کی شراکت قائم کی۔ نائٹ نے ۳۷؍رنوں کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ایلس کیپسی۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، نیٹ سائیور برنٹ اور ڈینی وائٹ ۲۔ ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ایمی جونز ۴۰؍گیندوں پر ۴۸؍رن، سوفی ایکلسٹن ۱۴؍ رن اور کیٹ کراس ۲۰؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے انگلینڈ کی ٹیم کو ۴۹؍اوور میں ۲۵۲؍رنوں پر سمیٹ دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر، لی تاہوہو، فران جوناس اور سوزی بیٹس نے ۲۔ ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہنّا رو اور امیلیا کیر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK