Inquilab Logo

ای پی ایل :آرسنل کی شکست نے مانچسٹرسٹی کو چمپئن بنا دیا

Updated: May 22, 2023, 3:03 PM IST | London

آرسنل کو ناٹنگھم فاریسٹ کے ہاتھوں ۰۔۱؍ گول سے شکست ہوئی۔ اب گنرس کی ٹیم لیگ میں اپنا آخری میچ جیت کر بھی سٹی کی ٹیم سے آگے نہیں نکل سکتی

photo;INN
تصویر :آئی این این

 اتوار کو چیلسی کے خلاف کھیلنے سے قبل ہی  مانچسٹر سٹی فٹبال کلب مسلسل تیسری مرتبہ انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) کا چمپئن بن گیا۔ دراصل سنیچر کی دیر رات آرسنل فٹبال کلب کو ناٹنگھم فاریسٹ فٹبال کلب نے ۰۔۱؍  گول سے شکست دے دی۔پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل کے ۳۷؍ میچوں میں ۸۱؍ پوائنٹس تھے۔ اب اس کا ایک ہی میچ باقی ہے اور وہ اسے جیت جاتا ہے تب بھی مانچسٹر سٹی سے آگے نہیں نکل سکتاہے۔ سنیچر کی رات تک مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے۳۵؍ میچوں میں  ۸۵؍ پوائنٹس تھے۔ 
 اگر آرسنل اپنا آخری میچ جیت جاتا ہے تو اس کے ۸۴؍ پوائنٹس ہوجائیں گے جبکہ سٹی کے پہلے ہی ۸۵؍ پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسے مزید ۳؍ میچ کھیلنے تھے۔ اس لئے سٹی کا مقابلہ اتوا ر کو چیلسی سے ہونے والا تھا لیکن ا س سے پہلے ہی وہ چمپئن بن گیا۔ چیلسی کی ٹیم اس وقت ٹیبل پر ۱۲؍ ویں پوزیشن پر ہے اور یہ سیزن اس کیلئے اچھا نہیں رہا ہے۔ 
 سنیچر کی رات ہونے والے میچ میں آرسنل فٹبال کلب (گنرس ) کے کھلاڑی ناٹنگھم کے میدان پر جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئے۔پہلے ہی ہاف میں ناٹنگھم کی جانب سے  ٹی اونوئی نے پہلا گول کیا۔ اس  کے بعد آرسنل کے کھلاڑی میچ میں لوٹنے کیلئے پورا زور لگانے لگے لیکن وہ ناکام رہے اور میزبان فٹبال کلب ناٹنگھم فاریسٹ نے یہ میچ ۰۔۱؍گول سے جیت لیا۔ آرسنل کی بدقسمتی یہ رہی کہ اس نے سیزن کے آغاز اور وسط میں اچھی کارکردگی پیش کی  تاہم سیزن کے آخر میں اس نے خراب مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں ہی سے خطاب جیتنے کا مواقع گنو ادیا۔ بہرحال اگلے سال ہونے والے چمپئن لیگ کیلئے آرسنل فٹبال کلب براہ راست کوالیفائی ہوجائے گا۔ دوسری طرف اس سیزن کا چمپئن کا فائنل انٹر میلان اور سٹی میں ہوگا۔ 

manchester Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK