• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ای پی ایل میں مانچسٹر سٹی کا فاتحانہ آغاز

Updated: August 19, 2024, 10:15 PM IST | London

سٹی فٹبال کلب نے چیلسی کو اس کے ہی میدان پر ۰۔۲؍گول سے مات دی۔ ارلنگ ہالینڈ نے افتتاحی میچ میں اوپننگ گول کیا

Manchester City`s players. Photo:INN
مانچسٹر سٹی کی ٹیم۔ (تصویر:آئی این این)

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل)  میں اسٹار کھلاڑی ارلنگ ہالینڈ نے اپنےفٹبال کلب مانچسٹر سٹی کی جانب سے اوپننگ گول کیا۔ انہوں نے یہ گول کر کے مسلسل تیسرے سیزن کے افتتاحی میچ میںگول کرنے کا  کارنامہ انجام دیا۔ خیال رہے کہ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے اپنے ابتدائی میچ میں چیلسی کو اس کے ہی میدان اسٹیمفورڈ بریج پر ۰۔۲؍گول سے شکست دے دی۔ ایک گول کوواسچ نے کیا۔ خیال رہےکہ اس سے قبل ارلنگ ہالینڈ نے ۲۳۔۲۰۲۲ء اور ۲۴۔۲۰۲۳ء کے سیزن کے افتتاحی میچ میں بھی گول کئے تھے۔ 
ارلنگ ہالینڈ نے اتوار کو مانچسٹر سٹی کے لئے اپنے ۱۰۰؍ویں میچ میں اپنا۹۱؍ واں گول اسکور کیا۔ سٹی نے چیلسی کو شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔  برنارڈو سلوا کے ذریعہ دیئے جانے والے پاس کو  ناروے کے قدآور کھلاڑی  نے گول میں تبدیل کیا۔انہوں نے  ۱۸؍ ویں منٹ میں رابرٹ سانچیز کے پاس سے گیند کو آسانی سے گول میں ڈال دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ایم کوواسچ نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف دوسرا گول کیا اور ٹیم کی جیت یقینی کردی۔ اس فتح کے ساتھ ہی سٹی کی ٹیم نے پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 
  میچ کےبعد ناروے سے تعلق رکھنے والے سٹی کے کھلاڑی  ہالینڈ نے کہاکہ ’’میں بالکل جانتا تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی ایک اچھا گول تھا، مجھے یاد ہے کہ انہوں نے میرے خلاف واقعی ایک اچھی کوشش کی۔‘‘  انہو ں نے مزید کہاکہ میں چاہوں گا کہ ہمارا نیا سیزن بھی اسی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھے۔   مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے منیجر پیپ گارڈیولا نے اسکائی اسپورٹس کو بتایاکہ ’’مجھے اس کی توقع نہیں تھی۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی سے بہت دور ہیں۔حالانکہ  ۳؍ پوائنٹس اچھی خبر ہے۔ بری خبر یہ ہے کہ ہمارے پاس۶۵؍ میچ ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK