Inquilab Logo

باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

Updated: January 27, 2020, 3:43 PM IST | Agency | California

امریکہ کے کالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت ۹؍ دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔

کوبی برائنت ۔ تصویر : آئی این این
کوبی برائنت ۔ تصویر : آئی این این

کیلیفورنیا : امریکہ کے کالابساس علاقے میں اتوار کے روز ہوئے ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سابق کھلاڑی کوبی برائنٹ سمیت ۹؍ دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔لاس اینجلس کاؤنٹی شیریف الیکس ولانویوا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی کوبی برائنٹ کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار دیگر نوافراد کی بھی موت ہوگئی ہے۔ 
این بی اے نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کوبی برائنٹ اور ان کی بیٹی گیانا ماریا (۱۳) کی بھی موت ہوگئی ہے۔ ولانویوا نے بتایا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) جائے وقوع پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں كوبي برائنٹ اور ان کی بیٹی سمیت پائلٹ کی بھی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب  برائنٹ اور دیگر لوگ ایک باسکٹ بال مقابلے کیلئے سكورسكي ایس ۷۶؍ بی ہیلی کاپٹر سے جا رہے تھے۔  ابتدائی رپورٹوں کے مطابق حادثے کی وجہ ہیلی کاپٹر میں آگ لگنا بتایا جا رہا ہے۔
كوبي نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے ) میں ۲۰؍سال رہے اور اس دوران انہوں نے پانچ مرتبہ چمپئن شپ جیتی۔
 سابق امریکی صدر براک اوباما سمیت کئی بڑی شخصیتوں نے كوبي برائنٹ کی موت پرغم کا اظہار کیا۔

basketball Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK