• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابوظہبی میں رنویر سنگھ اچانک راشد خان سے ٹکرا گئے

Updated: October 05, 2025, 10:09 PM IST | Abu Dhabi

راشد خان کی رنویر سنگھ سے ملاقات: فلم اداکار رنویر سنگھ نے اتوار کو ابوظہبی میں ایک این بی اے گیم میں شرکت کی۔ ریپر بادشاہ اور افغان کرکٹر راشد خان بھی موجود تھے۔

Rashid Khan And Ranveer.Photo:INN
راشد خان اور رنویر سنگھ۔ تصویر:آئی این این

افغانستان کے اسٹار کرکٹر راشد خان نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کئے ہیں  جس میں وہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور مشہور ریپر بادشاہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ تصاویر ابوظہبی کے اتحاد ایرینا کی ہیں، جہاں این بی اے  ابوظہبی گیمز منعقد ہوئے تھے۔ اس تقریب میں کئی عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیئے:جنوبی ہند کی کریتی شیٹی پرسبھی کی نظریں

راشد خان نے سوشل میڈیا پر رنویر اور بادشاہ سمیت کئی اسٹارز کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ ’’میں نے پہلی بار باسکٹ بال گیم میں شرکت کی  اور بہت مزہ آیا، اپنے دوستوں رنویر سنگھ اور بادشاہ سے مل کر بہت اچھا لگا، میں وہاں بہت سے دوسرے ریڈ بل ایتھلیٹس اور چمپئن  سے بھی ملا۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

راشد اور رنویر مزے کرتے نظر آئے
راشد خان کی پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شامل ہے جس میں وہ گلی بوائے اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے اور مذاق کرتے ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بادشاہ اور راشد کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں، رنویر بادشاہ اور راشد کے درمیان کھڑے نظر آرہے ہیں، ایک دوسرے کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر تصویر کے لیے پوز دیتے ہیں۔
نیویارک نکس اور فلاڈیلفیا ۷۶؍ایرس کے درمیان اتحاد ایرینا میں ہونے والے میچ میں دنیا بھر سے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ ہالی ووڈ اداکار پیٹرک شوارزنیگر، ماڈل ایبی چمپئن ، ایمی اور گولڈن گلوب جیتنے والے اداکار کیفر سدرلینڈ، وکٹوریہ جسٹس، اداکار ایڈرین براڈی اور بیری کیوگھن اور مشہور ٹی وی میزبان اور ہدایت کار اسٹیو ہاروی بھی وہاں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK